نئی دلّی: تعلیم کے معیار کو بلند کرنے ، تحقیق ، ملک بھر کے قومی آیوش اداروں میں اسپتالوں کی دیکھ بھال کی سہولیات کو بہتر بنانے اور ان اداروں کو روشن مینار ادارے بنانے کے مقصد سے آیوش کی وزارت کے تحت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید 17-18 جولائی ، 2018 کو نئی دلّی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں آیوش کے قومی اداروں کے سربراہان کی کانفرنس کا اہتمام کر رہا ہے ۔
کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں فروغ انسانی وسائل کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر اور وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) برائے آیوش جناب شری پد یسو نائک موجود رہیں گے ۔ اس موقع پرآیوش کے سیکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچہ بھی موجود رہیں گے ۔
تقریب کے دورا ن مختلف صحتی یونیورسٹیوں، نامور تحقیقی ادارو ں کے ڈائرکٹر صاحبان اور آئی آئی ٹی ، ڈی ایچ ٹی ، یو جی سی وغیرہ جیسے مختلف قومی اداروں کے سینئر پیشہ ور حضرات کی شرکت متوقع ہے ۔ اس کے ساتھ ہی یہ منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے کہ اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا ا ور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ساتھ بھی شراکت داری کی مفاہمتی عرض داشتوں پر دستخط کئے جائیں اور ان کے ساتھ شانہ بہ شانہ مل کر کام کئے جائیں ۔ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ہونے والی عالمی تبدیلیوں پر نظر سے یہ بات صریحی طور سے واضح ہو چکی ہے کہ پالیسی ، قانون سازی ، ضابطہ بندی ، تحقیق، ترقی ، مالیہ کی فراہمی ، تربیت اور ترقی ، کوالٹی کنٹرول اور سلامتی کے تعلق سے روایتی ادویات کے شعبے کا ایک جامع جائزہ لیا جانا ضروری ہے ۔
پدم بھوشن ڈاکٹر بی این ہیگڈے اورمعروف سائنس داں اور ماہر تعلیم پدم شری ڈاکٹر انل گپتا ، عالمی شہرت یافتہ محقق ڈاکٹر ونود پنت ، نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر کیرکی باپت ، سائنسداں ، حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر کے سائنس داں ڈاکٹر جی ایم کٹوچ ، آئی سی ایم آر کے ڈائرکٹر ، ڈاکٹر بھوشن پٹوردھن ، ساوتری بائی پھولے یونیورسیٹی کے سرکردہ محققین اور دیگر سرکردہ شخصیات اس میں شرکت کر رہی ہیں