22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب دھرمیندر پردھان نے اڑیسہ کے راوڑکیلا اسٹیل پلانٹ میں 100 بستروں والے کووڈ کیئر مرکز کو قوم کے نام وقف کیا

Urdu News

نئی دہلی، پٹرولیم اور قدرتی گیس و فولاد کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) کے اڑیسہ میں واقع راوڑکیلا اسٹیل پلانٹ میں ایک 100 بستروں والے کووڈ نگہداشت مرکز، اِسپات ندان کیندر کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس مرکز میں دستیاب سہولتوں میں بعد میں اضافہ کرکے اسے 100 بستروں والا مرکز بنایا جائے گا۔ اس عظیم کووڈ نگہداشت مرکز کے سبھی بستروں میں براہ راست اسٹیل پلانٹ کی آکسیجن اکائی سے لائی گئی طے شدہ لائن کے ذریعے گیسیس آکسیجن کا التزام ہے۔ اس سے زندگی بچانے والے آکسیجن کی بلا روک ٹوک دستیابی کو یقینی بنانے کے علاوہ سلنڈروں کو پھر سے بھرنے کی ضرورت اور ساز و سامان سے متعلق امور سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ بڑا مرکز جسے ریکارڈ وقت کے اندر قائم کیا گیا ہے، کووڈ کے خلاف جنگ کے لئے پہلے سے دستیاب بستروں اور آئی سی یو بیڈ کے علاوہ ہے۔

اس ورچول پروگرام میں فولاد کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کولستے، اڑیسہ کے وزیر صحت جناب نبا کشور داس، سندر گڑھ کے رکن پارلیمنٹ جناب جوئل اورام، علاقہ کے منتخب  نمائندے، ایس اے آئی ایل کی چیئرپرسن اور سی ای او محترمہ سوما مونڈل  اور فولاد کی وزارت نیز ایس اے آئی ایل کے سینئر افسران بھی شامل ہوئے۔

اس موقع پر جناب پردھان نے کہا کہ یہ عظیم مرکز جنوبی راوڑکیلا خطے میں کووڈ کی وبا کی دوسری لہر کو روکنے میں مدد کرے گا اور ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر صحت خدمات کو بھی مضبوط بنائے  گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وبا کے بعد غیر کووڈ علاج کے لئے بھی اس مستقل مرکز کا استعمال کیا جائے گا۔

جناب پردھان نے کہا کہ تیل کا آئی پی جی آئی- ایس ایس ایچ پہلے سے ہی اس خطے کے کووڈ مریضوں کی خدمت کررہا ہے۔ حال ہی میں اسپتال میں 100 بستروں والے آئی سی او کو لوگوں کی جان بچانے  کی خدمت میں لگایا گیا تھا۔ آر ٹی- پی سی آر جانچ کی سہولت کے لئے ایک وائیرولوجی لیباریٹری بھی قائم کیا گیا تھا، جس کی صلاحیت 60 سے بڑھاکر تقریباً 550 یومیہ کردی گئی ہے اور کچھ وقت کے بعد بھی اسے بڑھاکر ایک ہزار کردیا جائے گا۔ جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ایس اے آئی ایل مائع طبی آکسیجن کی پیداوار و سپلائی کے ساتھ ساتھ اپنے پلانٹوں میں اور اس کے آس پاس صحت و طبی سہولتوں کو فروغ دینے میں پیش پیش رہا ہے۔ انھوں نے اس وبا سے لڑنے میں حکومت کی کوششوں کی تکمیل کے لئے ایس اے آئی ایل کی انتھک کوششوں کی ستائش کی۔

جناب پردھان نے کہا کہ مودی حکومت سماج کے سبھی طبقات کی ضرورتوں کے تئیں حساس رہی ہے اور کووڈ کی وبا کے اثرات کو کم کرنے اور ختم کرنے کے لئے تعاون پر مبنی وفاقیت کے سچے جذبے سے کام کیا ہے۔ راوڑکیلا میں کووڈ نگہداشت مرکز قائم کرنے سے لے کر ریاستوں کو مفت ٹیکے دینے تک، مائع طبی آکسیجن کی سپلائی کے بندوبست سے لے کر ریاستوں کو دیگر اہم وسائل سے لیس کرنے تک، مرکز، ریاستوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور اس وبا سے نمٹنے کے لئے کندھے سے کندھا ملاکرکام کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وبا کے دوران بچوں کے تحفظ کویقینی بنانے کے لئے گزشتہ کل ہی بارہویں کے بورڈ امتحانات رد کردیے گئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More