16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب راج ناتھ سنگھ اِس اتوار کو 12 روز تک چلنے والے پَریَٹن پرو کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، پریٹن پرو 2018 کا افتتاح وزیرداخلہ جناب راج ناتھ سنگھ 16؍ستمبر2018 کو شام 6 بجے سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کے جے الفونس کی موجودگی میں راج پتھ لانس پر کریں گے۔ یہ اعلان وزارت سیاحت حکومت ہند کی سکریٹری  محترمہ رشمی ورما نے کیا ہے۔ وزارت سیاحت مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور دیگر شرکاء کار کے ساتھ 16 سے 27ستمبر 2018 کے دوران سیاحت کے موضوع پر ملک گیر تقریبات کا اہتمام کرنے جا رہی ہے۔

سکریٹری موصوفہ نے میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ  ریلوے کے وزیر جناب پیوش گوئل 17 ستمبر 2018 کو اشوک ہوٹل، نئی دلی میں ‘اپنے نوعیت کی اولین ’ بھارتی سیاحتی مارٹ ( آئی ٹی ایم) کا رسمی افتتاح کریں گے۔ سیاحت  کی وزارت  فیڈریشن آف ایسوسی ایسنس  ان انڈین ٹورزم اینڈ ہاسپٹلٹی (ایف اے آئی ٹی ایچ) اور ریاستی حکومتوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون و اشتراک سے 16 سے 18 ستمبر 2018 کے دوران  ٹورزم مارٹ کا اہتمام کرے گی۔ محترمہ ورما نے بتایا کہ یہ آئی ٹی ایم  اس کے بعد ہر سال  دیگر بین الاقوامی ٹورزم مارٹوں کے شانہ بہ شانہ منعقد ہوا کرے گی اور وزارت اپنی جانب سے زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کےلئے آئی ٹی ایم کے لئے آئندہ 5 سال کا شیڈیول  بھی جاری کرے گی۔

محترمہ ورما نے مزید کہا کہ اس سے قبل منعقد ہو نے والی تقریبات مثلاً پریٹن پرو ایسے رہے ہیں، جنہوں نے سیاحت کے شعبے کو مضبوط نمو عطا کیا ہے۔ جس کا اندازہ 2017 میں گھریلو سیاحوں کی تعداد میں ہونے والے 18 فیصد کے اضافے سے کیا جا سکتا ہے۔ سکریٹری موصوفہ نے مزید کہا کہ دیگر مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے تعاون و اشتراک سے اس سال کے پریٹن پرو کے دوران  3100 سے زائد تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جو یوگ مظاہروں، ثقافتی شاموں، فوٹو گرافی مقابلوں، خوراک؍مختلف کھانوں کے اسٹالوں سمیت متنوع امور پر احاطہ کریں گی۔

پریٹن پرو 2018

پریٹن پرو کا اہتمام اس مقصد سے کیا جا رہا ہے کہ سیاحت کے فوائد پر توجہ مرکوز کرائی جا سکے۔ ملک کے متنوع ثقافتی ورثے اور دولت کی جھلک پیش کی جا سکے اور سب کے لئے سیاحت کے اصول کو ازسرنو نافذ کیا جا سکے۔ اس پریٹن پرو کے تین عناصر درج ذیل ہیں:

  • دیکھو اپنا دیش: ہندوستانیوں کو اپنے ملک میں گھومنے پھرنے کے لئے  راغب کرنا۔

ملک بھر میں سیاحتی کشش اور تجربات پر احاطہ کرتے ہوئے فوٹو گرافی مقابلوں جیسی سرگرمیوں کا اہتمام ، سوشل میڈیا پر ترویج و اشاعت ، سیاحت سے متعلق کوئز، مضمون نویسی کے مقابلے، مباحثوں اور پنٹنگ مقابلوں کا طلبہ کے لئے اہتمام وغیرہ اس کے تحت شامل ہیں۔ عوام الناس مائی گورنمنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے ان تمام تقریبات سے مربوط کیا جائے گا۔

  • سب کے لئے سیاحت: سیاحتی تقریبات جو تمام ریاستوں کی سائٹوں پر منعقد ہونی ہے، ان کا خاکہ وضع کیا جا رہا ہے۔ان سائٹوں پر جس طرح کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا، ان میں سائٹوں کے اندر اور گردو نواح کو روشنی سے آراستہ کرنا، رقص ، موسیقی، تھیئٹر، داستان گوئی، سائٹ کے گردو نواح میں شرکاء کار کو بیداری کے پروگرام کے تئیں خبردار کرنا، سیاحتی  نمائشوں کا اہتما، ثقافتی، کھان پان اور دستکاری؍ ہتھ گرگھا؍گائڈ کی رہنمائی میں سائٹ کے ملاحظے کے اہتمام وغیرہ اس کے تحت شامل ہیں۔
  • مختلف شراکت داروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر  سیاحت اور حکمرانی:بین شراکتی اجلاس اور ورکشاپوں کا اہتمام ملک بھر میں کیا جائے گا۔

راج پتھ لانس، نئی دلی میں منعقد ہونے والی تقریبات کی نمایاں جھلکیاں:

  • ریاستوں کے لئے 18 موضوعاتی پویلینس کا اہتمام
  • 54فوڈ اسٹالوں کے ساتھ فوڈ کورٹ
  • آئی ایچ ایم کے ذریعے کچن اسٹوڈیو کا اہتمام
  • 76دستکاری اور ہتھ گرگھا اسٹالوں کے ساتھ صناعی بازار کا اہتمام
  • ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور شمالی زون مرکز کے ذریعے ثقافتی کارکردگی کا مظاہرہ
  • یوگ کا مظاہرہ، مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگ، وزارت آیوش کے ذریعے تربیت اور معالجے کا اہتمام
  • ‘‘ صاف نیت صحیح وِکاس’’ کے موضوع پر اطلاعات و نشریات کی وزارت کے زیر اہتمام نمائش کا انعقاد
  • آنے والوں کو مصروف رکھنے کے لئے دیگر انٹر ایکٹیو سرگرمیاں

دیگر شراکت داری والی مرکزی وزارتیں؍محکمے اور ایجنسیوں میں درج ذیل کے نام شامل ہیں:

آیوش کی وزارت، وزارت اطلاعات و نشریات، وزارت ریلوے، ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی  وزارت، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت (نہرو یوو کیندر)صارفین امور کی وزارت، کپڑے کی صنعت کی وزارت ( ڈی سی دستکاری، ڈی سی ہتھ کرگھا)قبائلی امور کی وزارت (ٹریفک)اسکول ایجوکیشن اور خواندگی کے تحت اعلیٰ تعلیم، حکومت، آئی ٹی ڈی سی–اے آئی ایچ ٹی ایم، آئی ایچ ایم–پوش، ڈی آئی ایچ ایم، این اے ایس وی آئی، (نیشنل ایسوسی ایشن اسٹریٹ وینڈرس آف انڈیا)اور مدر ڈیری۔

کُل ہند سرگرمیاں:

  • 32ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد ہونے والی سرگرمیاں:

انڈمان و نکوبار، آندھرپردیش، اروناچل پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، دلی ، گووا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، اوڈیشہ،پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، تریپورہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال۔

  • 12 دنوں کے دوران 3150سے زائد سرگرمیوں اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا:

بیداری اور خبردار کرنے والے پروگراموں کا اہتمام، ورکشاپ  اور سیمینار، صفائی ستھرائی کی مہمات، مقابلے، ثقافتی پروگرام، سیاحت اور دستکاری پر مبنی نمائش، فوڈ فیسٹیول، یوگا ڈیمو، سیاحتی دوڑ اور ریلیاں، ہیریٹیج واک، مخاطری سرگرمیاں، پودکاری کی مہمات، مقابر اور ریلوے اسٹیشنوں کو منور کرنا، سیاحت کے شعبےمیں نوجوانوں کے کردار پر توجہ مرکوز کرنا، پیشہ ورانہ اور ہنرمندی تربیتی پروگرام، طلبہ کے لئے تفریحی ٹور کااہتمام، نکڑ ناٹک، جوسیاحت اور صفائی ستھرائی کے موضوعات پر مبنی ہوں گے۔ ماحول دوست اقدامات وغیرہ کو فروغ،۔

اس کے علاوہ بڑی تقریب ایسی ہوگی، جس میں ثقافتی ایسوسی ایشنیں اور ادارے ، ٹریول اور میزبانی صنعت، ہوٹل مینجمنٹ کے ادارے، انڈین انسٹی ٹیوٹس آف ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمنٹ، سروس پرووائڈرس، طلبہ ، نوجوان  اور مقامی  آبادی شامل ہوگی۔

انڈیا ٹورزم مارٹ 2018

سیاحت کی وزارت بھارتی سیاحتی اور میزبانی ایسوسی ایشنوں کی فیڈریشن کے تعاون و اشتراک سے نیز ریاستی؍ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی مدد سے 16 سے 18ستمبر 2018 کے دوران اشوک ہوٹل، نئی دلی میں آئی ٹی ایم 2018 کا اہتمام کرے گی۔

انڈین ٹورزم مارٹ (آئی ٹی ایم)پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے، جب سیاحت کی صنعت کے شراکت دار بڑے پیمانے پر ایک ساتھ  آر ہے ہیں اور وزارت کی حمایت اور مدد سے اتنی بڑی تقریب کا اہتمام کرنے جا رہے ہیں۔ ایف اےآئی ٹی ایچ تمام تر اہم تجارتی اور میزبانی ایسوسی ایشنوں کا ایک اعلیٰ ادارہ یا تنظیم ہے، جس کے ملک بھرمیں 10 بڑے سیاحتی ادارے ، مثلاً ایف ایچ آر اے آئی، ایچ اے آئی، آئی اے ٹی او وغیرہ اس بڑی تقریب کے اہتمام سے وابستہ ہیں اور انڈیا کنونشن پرموشن بورڈ (آئی سی پی بی) پوری تقریب کے اہتمام میں تال میل اور تعاون کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ ایک کاروباری تقریب ہے اور اس میں کاروبار عمل میں آئے گا۔ اس تقریب کے اہتمام کا مقصد بھارت کے لئے اہم بین لاقوامی ٹریول مارٹوں کے شانہ بہ شانہ ایک سالانہ عالمی سیاحتی مارٹ کی گنجائش پیدا کرنا ہے۔ بین الاقومی ٹریول مارٹ دنیا بھر میں الگ الگ ممالک میں منعقد ہوتی رہتی ہیں۔

ہندوستان میں منعقد ہونے والی یہ مارٹ سیاحت اور میزبانی صنعتوں کے تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جہاں وہ کاروباری مواقع کے سلسلے میں ایک دوسرے سے رابطہ قائم کر سکیں گے اور کاروباری مواقع بھی حاصل کر سکیں گے۔

آئی ٹی ایم 2018 میں تقریباً 225بین الاقوامی خریدار شریک ہوں گے اور دنیا بھر سے میڈیا کے اہلکارانہ بھی یہاں  آئیں گے۔ اِن میں شمالی امریکہ، مغربی یوروپ، مشرقی ایشیا، لاطینی امریکہ، سی آئی ایس ممالک وغیرہ شامل ہیں۔ بین الاقوامی مندوبین ، جو سمندر پار کی منڈیوں سے یہاں آئیں گے، وہ یہاں آکر بھارتی فروخت کار مندوبین سے ملاقات کریں گے اور خریداران میں وہ بھی شریک ہوں گے، جو بھارت  کی سیاحتی منڈی میں پہلے سے سرگرم عمل ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے مضمراتی خریدار بھی یہاں آئیں گے، جو فی الحال بھارت سے وابستہ نہیں ہیں۔ تاہم انہوں نے بھارت کے تئیں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس تقریب کے اہتمام سے خریداروں کو ایک موقع یہ بھی حاصل ہوگا کہ وہ ہمارے ملک میں دستیاب عالمی سطح کی سیاحتی سہولتوں کو بھی ملاحظہ کر سکیں گے۔ ان سہولتوں میں ہوائی اڈے، ہوٹل، سیاحتی مقامات آئندہ فراہم ہونے والی سہولتیں، ایم آئی سی ای سہولتیں، مخاطری سیاحت میں مستقبل کے امکانات اور دیگر اہم مصنوعات شامل ہیں۔

فروخت کاروں کو خریداروں کے ساتھ گفت و شنید کا معقول موقع فراہم کرنے کی غرض سے تقریباً 225اسٹال فراہم کرائے جائیں گے۔ ان میں اپنے یہاں کے منفرد سیاحتی مقامات اور مصنوعات کی جھلک پیش کرنے کے لئے ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں کو اسٹال کی فراہمی بھی شامل ہے۔ بی 2بی میٹنگوں کا اہتمام خریدار اور فروخت کار مندوبین کے ما بین 17 اور 18 ستمبر 2018 کو کیا جائے گا۔

ایف اے آئی ٹی ایچ اور ریاستی حکومتیں پِری اینڈ پوسٹ ایونٹ ایف اے ایم ٹرپس (تعارفی دوروں) کا اہتمام کریں گی۔ یہ اہتمام سمندر پار سے آئے ہوئے خریدار مندوبین کے لئے کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More