16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب روی شنکر پرساد وِوِڈ – 2019 کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، ‘‘ وِوِڈ   – ویژن انسائیٹ اینڈ وائسز  ایز انڈیا گوز ڈجیٹل  ’’ یعنی ‘‘ جیسے کہ ہندوستان ڈجیٹلائزیشن کی جانب بڑھ رہا ہے ، ویسے ہی واضح بصیرت ، دروں بینی  اور آوازوں  کے ساتھ با صلاحیت  ہو رہا ہے   ’’ کے موضوع پر  ضلع اطلاعاتی افسران ( ڈی آئی او )  کا ایک اجلاس ، قومی اطلاتی  مرکز ( این آئی سی ) کے ذریعہ  21 اور 22 فروری ، 2019 ء کو منعقد  کیا جا رہا ہے ۔ یہ اجلاس ضلع اطلاعاتی افسران ( ڈی آئی او ) کے مابین تبادلۂ خیال کرنے اور ریاستوں میں زمینی سطح پر ڈجیٹل  چینج میکر کے طور پر اپنے تعاون  اور تجربات مشترک کرنے کی ایک پہل کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے ۔

          الیکٹرونکس اور آئی ٹی نیز انصاف اور قانون کے وزیر جناب روی شنکر  پرساد  اس میٹ کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر این آئی سی  ٹیک جی او وی ایوارڈز  اور سووچھتا  ایوارڈز بھی عطا کریں گے ۔ اس کے علاوہ ، وزیر موصوف متعدد دیگر پہلوں کا  اجراء  / افتتاح بھی کریں گے ، جو  درج ذیل دی گئی ہیں :

  • ڈجیٹل انڈیا  کمپینڈم  کا اجراء
  • لانچ کریں گے :
    • ڈجیٹل  مِترا چیٹ بوٹ
    • ٹیکنا لوجی انکیویشن  اینڈ ڈیولپمنٹ آف انٹرپرینیورس  2.0 اسکیم
    • سینٹر آف  ایکسیلینس آن :
      • آئی او ٹی اوپن لیب ،  ایس ٹی پی آئی ،  بنگلورو  ،
      • ای ایس ڈی ایم انکیویشن  ، ایس ٹی پی آئی  ، بھوبنیشور ،
      • ایمرجنگ  ٹیکنا لوجیز  ، نیسکوم ،  گاندھی نگر ،
      • ایمرجنگ  ٹیکنا لوجیز  ، نیسکوم ، وشاکھا پٹنم

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More