نئی دہلی، جناب رویندر کمار ورما نے بجلی سے متعلق اپیلیٹ ٹریبیونل (اے پی ٹی ای ایل)، وزارت بجلی میں 29؍نومبر2018 کو 3برس کی مدت کے لئے تکنیکی ممبر کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اے پی ٹی ای ایل کی چیئرپرسن محترمہ جسٹس منجولا چِلّور نے جناب رویندر کمار ورما کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا ۔
جناب رویندر کمار ورما 37سے زائد برسوں تک سنٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی میں مختلف عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کے پاس بجلی کے شعبے میں مثلاً بجلی کی پیداوار، ٹرانسمیشن، بجلی کی تقسیم اور گرڈ آپریشن میں خاصا وسیع تجربہ ہے ۔ جناب ورما 30؍جون 2018 کو سنٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی (سی ای اے) کے چیئرپرسن اور حکومت ہند میں بحیثیت عہدہ سکریٹری کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے تھے۔