نئی دہلی۔مبر؛ اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ مختلف مذاہب، ثقافت اور عبادت کے متعدد طریقے کے باوجود ہندوستان تنوع میں اتحاد کی مثال ہے اور برداشت، ہم آہنگی ، امن اور بھائی چارہ تمام مذاہب کی بنیاد ہے۔
گرودوارا شری گرو سنگھ سبھا کے ذریعہ حیدرآباد میں منعقدہ گرو پرو کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ گرو نانک دیو جی کا بردباری، ہم آہنگی، امن اور بھائی چارہ کا پیغام آج کے دور میں مزید موزوں ہو گیا ہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے لیے عہد بستہ ہے۔ ہمیں ملک کے اتحاد کو تقسیم کرنے والے کو کسی بھی سازش میں کامیاب نہیں ہونے دینا ہے۔