15.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب نتن گڈکری نے ایم ایس ایم ای اور صنعتوں سےزور دے کر کہاہے کہ وہ شاہراہوں سے متصل شجر کاری اور درختوں کا رکھ رکھاؤکریں

Urdu News

نئی دہلی؍ بہت چھوٹی ، چھوٹےاور درمیانہ درجے کی صنعتوں،نیز سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے تمام انڈسٹری ایسوسی ایشن اور رجسٹرڈ ایم ایس ایم ای کو ایک مکتوب لکھ کرمانسون کے ختم ہونے سے پہلے پہلے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے لئے زور دے کر کہا ہے۔ملک کے تئیں ان سے اجتماعی کوشش اور عہد کی اپیل کرتے ہوئے جناب نتن گڈکری نے اپنے مکتوب میں تجویز پیش کی ہے کہ چھوٹے درجے کی ہر ایک صنعت کم از کم 5درخت لگاسکتی ہےاور ان کا رکھ رکھاؤ کرسکتی ہے۔اسی طرح سے چھوٹے درجے کی ہر ایک صنعت کم از کم 50درخت لگا سکتی ہےاور ان کا رکھ رکھاؤ کرسکتی ہے ۔علاوہ ازیں بہت چھوٹی صنعت، جتنا ان کے لئے ممکن ہو سکتا ہے، درخت لگاسکتی ہےاور ان کا رکھ رکھاؤ کرسکتی ہے۔ انہوں نے مزید مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ درخت مقامی نوعیت کا اور علاقے کے موسم اور مزاج کے موافق ہونے چاہئیں، مثلاًپھلوں کے درخت ، نیم اور پیپل کے درخت وغیرہ ۔ یہ درخت قومی یا ریاستی شاہراہوں اور ضلعی سڑکوں سے متصل لگائےجانے چاہئیں۔انفرادی سطح پر ہر ایک صنعت کو اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہیے کہ یہ درخت پوری طرح سے لگ جائے اور نشو و نما پائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More