18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب نریندر کمار سنہا نے اطلاعات و نشریات کے سکریٹری کا عہدہ سنبھالا

श्री नरेन्‍द्र कुमार सिन्‍हा ने सूचना और प्रसारण सचिव पद का कार्यभार संभाला
Urdu News

  نئی دہلی، 30جون۔آئی اے ایس (بہار:1980) جناب نریندر کمار سنہا نے آج آئی اے ایس جناب اجے متل کے تبادلے کے پیش نظر اطلاعات و نشریات کے سکریٹری کے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ جناب سنہا اس تقرری سے قبل حکومت ہند کی وزارت ثقافت میں سکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔

اپنے 35 سال سے زائد عرصے کے کرئیر کے دوران جناب سنہا نے مختلف میدانوں میں مختلف عہدوں پر کام کیا۔ انہوں نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں دونوں میں نچلی سطح سے لے کر اعلیٰ سطح کے عہدوں پر کام کیا۔ وزارت ثقافت میں سکریٹری کے عہدے سے قبل جناب سنہا نے حکومت بہار میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے محکمے میں پرنسپل سکریٹری کے عہدے کی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ انہوں نے حکومت ہند کیلئے انسانی فروغ وسائل کی وزارت کے اعلیٰ تعلیم کے محکمے میں ایڈیشنل سکریٹری کے عہدے پر بھی کام کیا ہے۔

جناب سنہا نے حکومت کی اسکیموں کی وضاحت کرنے حکومت کی پالیسیوں ور معاملوں / امور کو واضح کرنے کے لئے متعدد لیکچر دیے  اور ماہرین، شراکت داروں اور عوام کے رابطے میں رہنے کیلئے لاتعداد ورکشاپس، سمپوزیمز اور سرکاری تقریبات میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ جناب سنہا نے ملک اور بیرون ملک بڑے پیمانے پر دورے کئے اور قومی نیز بین الا قوامی میٹنگوں، مزاکرات اور ایوینٹس میں سینئر رکن کے طور پر سرکاری وفود میں شرکت کی۔ جناب سنہا ، آئی آئی ایس سی ، بنگلورو سے مکینکل  انجینئر (الیکٹرونکس) ہیں۔ انہوں نے سدرن کراس یونیورسٹی آسٹریلیا سے ایم بی اے بھی کیا اور وہ انسٹی ٹیوشن آف انجینئرس (ہندوستان) کے فیلو بھی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More