12 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب کے جے الفونس نے پورے ملک کے اسکولوں کے لئے ‘ہاسپیٹلٹی ایجوکیشن اینڈ کیریئر’ کے موضوع پر مضمون نگاری کا کل ہند مقابلہ جیتنے والوں کو ایوارڈز پیش کئے

Urdu News

نئی دہلی؍ سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کے جے الفونس نے آج نوئیڈ ا میں ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی کی قومی کونسل(این سی ایچ ایم سی ٹی) کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں ‘ہاسپیٹلٹی ایجوکیشن اینڈ کیریئر’ کے موضوع پر پورے ملک کے اسکولوں کے لیے مضمون نگاری کے کل ہند مقابلے میں جیتنے والے کو ایوارڈز پیش کئے۔این سی ایچ ایم سی ٹی سیاحت کی وزارت کے تحت ایک اعلیٰ ادارہ ہے جو ملک میں مہمان نوازی سے متعلق تعلیم میں رابطہ کار کا کام انجام دیتا ہے۔

اعلیٰ انعام جو 40 ہزار روپے نقد پر مشتمل تھا، چنئی کے گنٹور سوبیا پلئی ٹی نگر گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی طالبہ مس اے گیاتری نے حاصل کیا۔دوسرا انعام جو 30 ہزار روپے کا تھا گجرات میں بھروچ سے تعلق رکھنے والی مس نیکھی کھمبت والاکو ملا، جبکہ 20ہزار روپے کا تیسرا انعام سونت پور آسام کے انابل گوسوامی نے حاصل کیا ۔اس کے علاوہ گولڈن اور سلور پلیکس ایوارڈ کے ذریعے بچوں کو مقابلے میں شرکت کی حوصلہ افزائی کے لئے اسکولوں کی عزت افزائی کی گئی اور ہر چار خطوں کے تین تین اسکولوں کو حوصلہ افزائی کے 10 ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجناب کے جے الفونس نے کہا کہ 2017 کے لئے سیاحت کی وزارت کی طرف سے جاری کئے گئے حالیہ اعدادو شمار سے پورے ملک میں جوش و خروش پیدا ہو گیا ہے، جہاں پہلی مرتبہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد ایک کروڑ نشان کو پار کرتی ہوئی دکھا ئی گئی ہے جو 2017 میں 15.6 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔ہندوستان میں اکیلے سیاحت کے شعبے نے 2017 میں 27.7 ارب امریکی ڈالر (1لاکھ 80 ہزار 379 کروڑ روپے) کمائے۔ ملک کی جی ڈی پی میں سیاحت کے شعبے کا حصہ 6.88 فیصد ہے۔ روزگار کے کل مواقع میں اس کا حصہ 12.36 فیصد ہے۔اس کے نتیجے میں حکومت کی نئی انقلابی پالیسوں کی وجہ سے خاص طورپر کچھ مخصوص ملکوں کو ای –ویزا اور آمد پر ویزا جاری کرنے کی سہولت کی وجہ سے آنے والے برسوں میں اس شعبے کے زبردست ترقی کرنے کے امکانا ت ہیں۔اب زیادہ تعداد میں غیر ملکی سیاح ہندوستان کی طر ف راغب ہورہے ہیں، جس کی وجہ یہاں کا قابل بھروسہ ثقافتی نظام ، مقامات کا قدرتی حسن، جنگلات کی زندگی اور حالیہ دنوں میں اس کی میڈیکل اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولتوں کی وجہ سے اس تعداد میں اور زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ہندوستانی ذائقہ دار کھانوں کو اب پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہاں آنے والے غیر ملکی سیاح گرم اور مرچ مصالحے والے کھانوں سے لطف اندوز ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

آج کی تقریب میں جو لوگ موجود تھے ان میں سیاحت کی وزارت کے سینئر افسران، آل انڈیا اسکولوں کے طلباء، ٹیچر اور پرنسپل صاحبان آئی ایچ ایم کے اہلکار اور پرائیویٹ نیز سرکاری سیکٹر کی مہمان نوازی کی صنعت کے ارکارن شامل ہیں۔

آج کی تقریب کی ایک خصوصیت  این سی ایچ ایم سی ٹی کے تحت آئی ایچ ایم کے ممبر، چیف اور پدم شری شیف سنجیو کپور کی موجودگی تھی، جنہوں نے نوجوان طلباء کو مہمان نوازی کو اپنا کیریئر بنانے کے لئے ترغیب دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

نیشنل کونسل فار ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی(این سی ایچ ایم سی ٹی) سیاحت کی وزارت کے تحت ایک اعلیٰ ادارہ ہے، جو ملک میں مہمان نوازی سے متعلق تعلیم میں رابطہ کار کا کام انجام دیتا ہے۔ ابتداء میں 1962 میں ہوٹل مینجمنٹ کے صرف چار ادارے تھے جن کی تعداد اب بڑھ کر 72 ہو گئی ہے۔ اس میں سرکاری اور پرائیویٹ دونوں ادارے شامل ہیں۔

آئی ایچ ایم  ایس کی طرف سے پیش کئے گئے مہمان نوازی کے پروگراموں کے بارے میں زیادہ آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے این سی ایچ ایم سی ٹی نے پہلی مرتبہ دسمبر2017 میں پورے ملک کے اسکولوں کے لئے مضمون نگاری کے مقابلے کا انعقاد کیا تھا، جس کا موضوع تھا‘‘ہاسپیٹلٹی ایجوکیشن اینڈ کیریئر’’۔زبردست تشہیر کی وجہ سے این سی ایچ ایم سی ٹی کو گیارہویں اور بارہویں گریڈ کی کلاسوں کے طلباء کا زبردست ردعمل حاصل ہوا، جنہوں نے اس مقابلے میں بڑے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔مقابلے کے لئے لکھے جانے والے مضامین کی جانچ پڑتال علاقائی سطح پر ہوئی اور اس کے بعد قطعی فہرستوں کو نوئیڈا کے این سی ایچ ایم سی ٹی کے ماہرین کے ایک پینل نے دوبارہ دیکھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More