19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے بنگلورو میٹرو پروجیکٹ فیز -2 کی مغرب رُخی توسیع کا افتتاح کیا

Urdu News

مکانات کی تعمیر اور شہری امور اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کرناٹک کے وزیر اعلی جناب بسوراج بومائی کی موجودگی میں آج بنگلورو کے نمما میٹرو کے فیز 2 کے تحت 7.5 کلومیٹر طویل مغرب کے رُخ پر میسور روڈ سے کینگری میٹرو اسٹیشن تک میٹرو لائن کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ بنگلورو انفارمیشن ٹیکنالوجی ، بائیو ٹیکنالوجی اور اپلائیڈ سائنسز ریسرچ میں مضبوط موجودگی کے ساتھ پورے ملک کی معاشی ترقی کے بڑے وسائل میں سے ایک ہے۔ ملک سے آئی ٹی کی کل برآمدات میں تقریبا 38 فیصد حصہ اس شہر کا ہے۔ ویسٹرن ایکسٹینشن میٹرو لائن کا آج جو افتتاح ہوا ہے وہ  شہر میں تیز رفتار سفر اور اسمارٹ نقل و حمل  کو فعال کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں شہرکاری کے رُخ پر نقطہ نظر میں مثالی تبدیلیآئی ہے اور حکومت شہریوں کو عالمی معیار کا انفراسٹرکچر فراہم کرنے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BWWL.jpg

ملک میں میٹرو ریل کی ترقی پر مفصل اظہار خیال کرتے ہوئے  جناب پوری نے کہا کہ نقل و حمل کے محاذ پر بنگلورو میٹرو 99.8 فیصد وقت کی پابند ہے جو ملک کے تمام میٹرو نیٹ ورکس میں بہترین میں سے ایک ہے۔ دہلی میں2002 میں پہلی میٹرو لائن کے افتتاح کے بعد سے  آج 18 مختلف شہروں میں تقریباً 730 کلو میٹر میٹرو لائنیں نقل و حمل کے محاذ پر سرگرم عمل ہیں۔ مختلف شہروں میں تقریبا 1,049 کلو میٹر میٹرو ریل / آر آر ٹی ایس منصوبے زیر تعمیر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GZIM.jpg

تمام تر تعاون کے لئے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے کہا ریاست کو اس بات کا یقین ہے کہ مرکزی حکومت کے تعاون اور رہنمائی سے ریاست نئے شہری مراکز کی تعمیر کی آزمائشوں سے گزرنے میں کامیاب رہے  گی۔ نوا کرناٹک برائےنوا بھارت سے نئے ہندستان کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد ملے گی۔

میٹرو لائن کے بارے میں تفصیلات، جس کا افتتاح کیا گیا ہے:

فی الحال آپریشنل 18.1 کلومیٹر پرپل گرین (ایسٹ ویسٹ) لائن کے مغربی سرے پر  7.53 کلومیٹر لمبی توسیع ایلیویٹڈ ہے۔ اس مغربی ایکسٹینشن پر میسور روڈ میٹرو اسٹیشن سے آگے آپریشنل لائن پر 6 نئے اسٹیشن ہیں جن کے نام نیندناہلی، راجہ راجیشوری نگر، جن بھارتی، پٹن گیری، کینگری بس ٹرمینل اور کینگری میٹرو اسٹیشن ہیں۔

اس ایکسٹینشن میں میسور روڈ میٹرو اسٹیشن سے آگے 6 نئے اسٹیشن ہیں جو فی الحال آپریشنل لائن پر ہیں۔ اس سیکشن کے شروع ہونے کے ساتھ (ایسٹ ویسٹ) پرپل لائن میٹرو راہداری 23 اسٹیشنوں کے ساتھ 25.63 کلومیٹر لمبی ہو جائے گی۔ اس سیکشن کی تعمیر فروری 2016 میں شروع کی گئی تھی۔ پارکنگ کی سہولت نیندناہلی،راجہ راجیشوری نگر، جن بھارتی پر مہیا کی گئی ہے اور کینگری بس ٹرمینل میٹرو اسٹیشن پر دو درجے کی پارکنگ فراہم کی گئی ہے۔

اس توسیع کے نتیجے میں 2021 میں اضافہ شدہ سواریون کی تعداد 75000 ہو جائے گی۔ ہر اسٹیشن کو ایل ای ڈی لائٹیں، 8 ایسکلیٹر اور 4 لفٹیں فراہم کی گئی ہیں۔ اس کےعلاوہ  چھت کے اوپر سولر پلانٹس ہو گے جو مارچ 2022 تک نصب کیے جائیں گے۔

تمام 6 اسٹیشنوں پر توانائی سے موثر ایل ای ڈی لائٹیں فراہم کی گئی ہیں۔ تمام اسٹیشنوں کو نئی فراہم کردہ سروس روڈ پر داخل ہونے اور باہر نکلنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ٹیکسی اور آٹو کے لئے بس لائن اورتیکسی اور آتو کیلئے  پک اپ اور ڈراپ کی گنجائشیں سروس روڈز پر نکالی گئی ہیں۔ عام لوگ سڑکیں عبور کرنے کے لئے بلا معاوضہ علاقے سے اسٹیشنوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔

بایپناہلی سے کینگری تک سفر کا کرایہ 56 روپے ہوگا اور کینگری سے سلک انسٹی ٹیوٹ تک جو کہ سب سے لمبا راستہ ہے، کرایہ 60 روپے ہوگا۔ بایپناہلی سے کینگری تک سفر کا وقت 52 منٹ ہوگا۔ کینگری سے چھلہ گھٹا (2 کلومیٹر) تک مزید توسیع کا کام شیڈول کے مطابق مارچ 2022 تک مکمل ہو جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More