لکھنؤ۷جولائ: جنت البقیع میں مزارات مقدسہ کی تعمیر نو کے لئے مجلس علماء ہند کی جانب سے ملک گیر دستخطی مہم کا آغاز۶ جولائ کو درگاہ حضرت عباس سے ہوا ۔تقریبا پانچ ہزار مردو خواتین نے اس دستخطی مہم میں حصہ لیکر سعودی حکومت کے ظلم کے خلاف احتجاج کیا ۔لکھنؤ۷جولائ: جنت البقیع میں مزارات مقدسہ کی تعمیر نو کے لئے مجلس علماء ہند کی جانب سے ملک گیر دستخطی مہم کا آغاز۶ جولائ کو درگاہ حضرت عباس سے ہوا ۔تقریبا پانچ ہزار مردو خواتین نے اس دستخطی مہم میں حصہ لیکر سعودی حکومت کے ظلم کے خلاف احتجاج کیا ۔ آج۷ جولائ کو نماز جمعہ کے بعد آصفی مسجد میں دستخطی مہم چلائ گئی ۔اس مہم میں آصفی مسجد کے ہزاروں نمازیوں نے حصہ لیا ۔امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی،مولانا مراد رضا رضوی،مولانا رضا حسین ،مولانا فیروز حسین اور دیگرعلماء کرام نے دستخطی مہم میں شریک ہوکر اقوام متحدہ سے سعودی عرب میں جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا ۔مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہاکہ اس دستخطی مہم میں زیادہ سے زیادہ افراد حصہ لیں اور جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے اقوام متحدہ اور ہندوستانی حکومت سے زبردست مطالبہ کریں۔مولانا نے کہاکہ تمام مسلمانوں کو اس مہم میں شرکت کرنا چاہئے کیونکہ جنت البقیع میں دختر رسول جناب فاطمہ زہراؑ کے علاوہ ائمہ معصومین ،سیکڑوں صحابۂ کرام اورازواج پیغمبر کی قبریں موجود ہیں جنھیں سعودی جابروں نے آج سے ۹۱ سال قبل منہد م کردیا تھا ۔آج تمام مسلمانوں کا شرعی فریضہ ہے کہ سعودی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج کرتے ہوئے جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ کریں۔یہ دستخطی مہم ماہ شوال کے آخر تک جاری رہے گی ۔ماہ شوال کے بعد ان تمام دستخطوں کو میمورنڈم کے ساتھ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اور وزیر اعظم کے دفتر کو ارسال کیا جائے گا۔