19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جنوب مشرق خلیج بنگال پر ہوا کا کم دباؤ(دوپہر 2 بجکر 15منٹ)

Urdu News

نئی دہلی، جنوب مشرق خلیج بنگال اور آس پاس کے علاقوں پر ہوا کا کم دباؤ پچھلے چھ گھنٹوں کے دوران   تقریباً 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے    شمال اور شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا ہے  اور یہ آج 7 دسمبر 2017 کو ہندستانی معیاری وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے گیارہ بجے گوپال پور سے تقریباً 840 کلو میٹر جنوب مشرق  اور مچھلی پٹنم کے جنوب مشرق  سے 850 کلو میٹر کے فاصلے پر عرض البلد 12.2ڈگری شمال  اور طول البلد  87.9 ڈگری  مشرق   میں  مرکوز تھا۔   اندازہ ہے کہ   یہ   شمال شمال مغرب کی طرف بڑھے گا اور  9 دسمبر کی صبح تک   شمالی آندھراپردیش اور جنوبی اڈیشہ کے ساحلوں تک پہنچ جائے گا۔  یہ بھی امکان ہے کہ   اگلے 24 گھنٹوں کے دوران    یہ  ہوا کے  شدید کم دباؤ کی شکل اختیار کرلے گا۔  البتہ اس کا بھی امکان ہے   کہ یہ 9 دسمبر کی صبح کی قریب    شمالی آندھراپردیش  کے ساحلوں پر پہنچتے پہنچتے تھوڑ ا کمزور پڑ جائے گا۔

انتباہ:

زبردست بارش:

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران   انڈومان کے  ساحلوں پر  بیشتر علاقوں  ہلکی سے اوسط بارش اور نکو بار جزائر  میں کہیں کہیں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

8 اور 9 دسمبر کو شمالی آندھراپردیش میں  بیشتر جگہوں پر   بارش اور کچھ جگہوں پر شدید بارش   نیز اوڈیشہ میں  8 سے 10 دسمبر کے دوران    اور 8 دسمبر کو  مغربی بنگال کے ساحلی  اضلاع میں  بارش کا امکان ہے۔

ہوا :

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران انڈومان جزائر اور ان کے آس پاس 40 سے 50 کلو میٹر سے لے کر 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جو بعد میں کمزور پڑ جائیں گی۔

 7 دسمبر کی شام سے 9 دسمبر کی صبح تک  شمالی آندھراپردیش اور اوڈیشہ کے ساحلوں پر ہوا کے تیز جھکڑ چل سکتے ہیں جن کی رفتار   40 -50 کلو فی گھنٹے سے لے کر 60 کلو میٹر تک جاسکتی ہے۔  اس کے بعد  ہوا کی رفتار میں کمی ہوجائے گی۔

سمندری حالات:

 اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران انڈومان جزائر کے اطراف سمندری حالات خراب سے خراب تر رہیں گے۔

 شمالی آندھراپردیش اور اڈیشہ کے سمندوں میں 7 دسمبر کی شام سے لے کر 9 دسمبر کی  صبح تک سمندری حالات خراب سے خراب تک رہیں گے۔

کیا کارروائی کی جاسکتی ہے:

 انڈومان جزائر کے  ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ و ہ 8 دسمبر کی  صبح تک   سمندر میں مچھلیاں پکڑنے  نہ جائیں ۔ نکوبار  جزائر کے ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ و ہ بھی اس دوران مچھلیاں پکڑنے سمندر میں نہ جائیں۔

شمالی تملناڈو اور جنوبی آندھراپردیش کے ساحلوں پر رہنے والے ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 7 اور 8 دسمبر کو  گہرے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے  نہ جائیں اور شمالی آندھراپردیش اور اوڈیشہ کے ساحلوں پر رہنے والے ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 9 دسمبر کی صبح تک مچھلیاں پکڑنے  سمندر میں نہ جائیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More