19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جنوب مغربی ریلوے نے ٹرینوں کے آپریشن کے سلسلے میں 18۔2017 کے لئے حفاظتی شیلڈ حاصل کی

Urdu News

نئی دہلی، جنوب مغربی ریلوے (ایس ڈبلیو آر) نے 18۔2017 کے دوران ٹرینوں کے آپریشن کے سلسلے میں تمام زونل ریلویز کے مابین زبردست بہترین دکھاکر حفاظتی شیلڈ حاصل کی۔ ایس ڈبلیو آر کی طرف سے کی گئی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے، ریلوے اور کوئلے کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ایوارڈ دینے کی سالانہ تقریب میں جنوب مغربی ریلوے کو 18۔2017 کے لئے ریلوے وزیر کی سیفٹی شیلڈ سے سرفراز کیا۔ جنوب مغربی ریلوے نے حادثوں کی تعداد 15۔2014 میں 11 تھی اور 16۔2015 میں کم ہوکر 8، 17۔2016 میں تین اور 18۔2017 میں صرف ایک رہ گئی۔

جنوب مغربی ریلوے کے جنرل منیجر جناب اے کے گپتا نے کہا کہ ‘‘تحفظ ہماری پہلی اور اولین ترجیح ہے اور حفاظتی اقدامات جنوب مغربی ریلوے میں ٹرین خدمات سے وابستہ تمام افراد کے اجتماعی عزم اور زبردست نیز مسلسل کوششوں کی وجہ سے یہ کامیابی حاصل کی جاسکے ہے۔‘ایک بھی حادثے کو برداشت نہ کرنے’ کے سلسلے میں جو منصوبہ تیار کیا گیا تھا، اس پر بہت سختی سے عمل کیا جارہا ہے اور وقتاً فوقتاً اس کا جائزہ لیا جاتا ہے’’۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More