نئی دلّی ، جی ایس ٹی کے تحت مالیے کی کُل وصولیابی: جنوری، 2018 ء کے لئے جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 فروری ، 2018ء تھی ۔ جنوری ، 2018 ء کے لئے جی ایس ٹی کے تحت مالیے کی کُل وصولیابی ( جنوری / فروری میں 25 فروری ، 2018 ء تک کی وصولیابی) 86318 کروڑ روپئے رہی ۔ اب تک یعنی 25 فروری ، 2018 ء تک 1.03 کروڑ ٹیکس دہندگان کی اندراج کیا گیا ہے ۔ ان میں 17.65 لاکھ ڈیلروں کو کمپوزیشن کے طور پر رجسٹر کیا گیا ہے ۔
ان میں سے 1.23 لاکھ ڈیلروں نے کمپوزیشن اسکیم سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا اور اس طرح یہ با ضابطہ ٹیکس ادا کرنے والے بن گئے ۔ اس طرح 25 فروری ، 2018 ء تک 16.42 لاکھ کمپوزیشن ڈیلر موجود ہیں ، جنہیں ہر سہ ماہی پر ریٹرن داخل کرنے پڑتے ہیں ۔ باقی 87.03 لاکھ ٹیکس دہندگان کو ہر مہینے ریٹرن داخل کرنے کی ضرورت ہے ۔
جنوری ، 2018 ء مہینے کے لئے 25 فروری ، 2018 ء تک 57.78 لاکھ جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرن فائل کئے گئے ۔ یہ ٹیکس دہند گان کی کُل پیداوار کا 69 فی صد ہے ، جنہیں ہر مہینے ریٹرن داخل کرنے پڑتے ہیں ۔