22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جواہر نوودے ودیالیہ (جے این وی) اجازت دینے والی ریاستو میں درجہ دسویں اور بارہویں کے لئے حقیقی طور پر کلاس شروع کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزارت تعلیم نے وزارت داخلہ اور صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق جواہر نوودے ودیالیوں (جے این وی) کو پھر سے کھولنے کے لئے ایس او پی تیار کی ہے۔ جواہر نوودے ودیالیہ کی عمارتوں کو  صاف ستھرا بنائے رکھنے، سماجی فاصلہ بنائے رکھتے ہوئے کلاسوں کے انتظام کے ساتھ ساتھ ہاسٹلوں میں طلبا کے رہنے کا انتظام اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کووِڈ انتظام پروٹوکول کی تیاری وغیرہ جیسی  تمام احتیاطی تدابیر کے بارے میں جواہر نوودے ودیالیوں کے ذریعہ پہلے ہی توجہ دی جا چکی ہے۔

وزارت تعلیم کے ایس او پی کی بنیاد پر، ہرایک اسکول نے ٹاسک فورس تشکیل دے کر کووِڈ کی وجہ سے پیدا ہونے صورتحال کے مؤثر  انتظام کے لئے ریاستی حکومت کے ایس او پی پر مبنی اور ضلع انتظامیہ کے مشورے سے ایک اپنی ایس او پی بھی تیار کی ہے۔ جواہر نوودے ودیالیہ ان طلبا، جن کے والدین کی جانب سے اجازت دے دی گئی ہے، کے لئے حقیقی کلاسوں کا انتظام کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ دیگر طلبا کو تعلیمی نقصان سے بچانے کے لئے آن لائن تعلیم جاری رہے گی۔ طلبا کو حقیقی کلاسوں کے لئے مرحلہ وار طریقے سے بلائے جانے کے تعلق سے، ریاستی انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ ایک رہائشی اسکول ہونے کے ناطے، ماسک پہننے، سماجی فاصلہ بنائے رکھنے، کثرت سے ہاتھ دھونے اور صفائی ستھرائی کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دی جائے گی۔ اسی طرح ، شروع میں حقیقی کلاسوں کے لئے جواہر نوودے ودیالیہ انہیں ریاستوں میں کھلیں گے جہاں ریاستی حکومت نے درجہ دسویں اور بارہویں کے لئے اسکول کھولنے کی اجازت دی ہے۔ طلبا کے لئے رہائش اور آلات کی دستیابی کی بنیاد پر دیگر کلاسوں سے متعلق جلد ہی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

جواہر نوودے ودیالیہ مارچ۔2020 میں کووِڈ۔19 وبائی مرض کے پھوٹ پڑنے کے بعد سیشن کے آخر میں ہونے والے امتحانات کے مکمل ہونے کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں میں بند کر دیے گئے تھے۔ ای۔ موادتیارکرنے اور آن لائن کلاسوں کے انتظام اور آن لائن جائزے کے لئے اساتذہ کو تربیت دینے کی کوششیں کی گئیں۔ تمام جواہر نوودے  ودیالیوں میں 15 جون 2020 سے آن لائن کلاسیں شروع کی گئی تھیں۔وقت وقت پر آن لائن جائزے کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ آن لائن تعلیم کے لئے ضروری ساز و سامان سے محروم طلبا کو خصوصی پیغام رساں/ والدین/ ڈاک کے توسط سے نصابی کتب، اسائمنٹ، سوال نامہ، وغیرہ جیسے تعلیمی مواد فراہم کیے گئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More