17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جہاز رانی کی وزارت نے ممبئی میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلکس کے موضوع پر مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا

Urdu News

نئی دہلی، جہاز رانی کی وزارت اپنے اہم پروگرام ساگر مالا کے تحت حکومت گجرات اور دیگر  حصص داروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ گجرات کے لوتھل میں عالمی معیار کے میری ٹائم ہیریٹیج کمپلکس (این ایم ایچ سی) کے فروغ کے توسط سے ہندوستان کی خوشحال میری ٹائم وراثت کا اظہار کیا جاسکے۔ مجوزہ وراثتی کمپلکس کے ڈیزائن ایلیمنٹ سے متعلق ابتدائی کام کی تکمیل ہوچکی ہے اور اب ماہرین کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ منصوبہ کو آگے بڑھانے اور پروجیکٹ کو آگے لے جانے کے لئے کل ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج واستو سنگراہالیہ میں ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔

تبادلہ خیال کے دوران جو باتیں مرکز توجہ رہیں، ان میں منصوبہ جاتی متبادل، تھیمس، ڈیزائن سے متعلق تصور، فن پاروں کے انتخاب سے متعلق حکمت عملیاں اور ڈیزائن اپروچ وغیرہ شامل ہیں۔ اس ورکشاپ میں جہاز رانی کی وزارت، ثقافت کی وزارت، سیاحت کی وزارت، میری ٹائم بورڈوں ، محکمہ آثار قدیمہ ہند کے اہلکاروں، میوزیم سربراہوں، میری ٹائم سے متعلق تاریخ کے شعبے میں تحقیق کا کام کرنے والوں، یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں ، میری ٹائم سوسائٹیوں، نجی حیثیت سے فن پارے جمع کرنے والوں اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چھترپتی شیواجی مہاراج واستو سنگراہالیہ ، ممبئی کے ڈائرکٹر جنرل جناب سبیا ساچی مکھرجی نے کہا کہ نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلکس کے فروغ سے ہمارے خوشحال میری ٹائم ہیریٹیج کے تحفظ اور اس کے اظہار سے متعلق ہماری ایک انتہائی اہم ضرورت کی تکمیل ہورہی ہے۔ اس کمپلکس کے نئی نسل کو ہمارے خوشحال ماضی کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی۔

ساگر مالا پروگرام کے ڈائرکٹر جناب ڈی کے رائے نے اپنی تقریر میں کہا کہ نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلکس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ٹھوس کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات بھی کہی کہ میری ٹائم سے متعلق تاریخ کے ماہرین نے اپنے جن تجربات کا اشتراک کیا ہے ان سے تنفیذی منصوبے کا خاکہ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More