16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ای ایم نے ادائیگی سے متعلق خدمات کے لئے انڈین بینک اور کینرابینک کی شراکت داری قبول کی

Urdu News

نئی دہلی  ،یکم نومبر :سرکاری ای ۔ بازار( جی ای ایم ) نے انڈین بینک اور کینرابینک کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے ہیں ۔ اس مفاہمت نامے کے تحت بغیرنقد رقم، بغیرکاغذکے استعمال کے پورٹل پرشفاف ادائیگی کے نظام کے ذریعہ سہولت فراہم کرائی جائیگی اور سرکاری اداروں کے لئے ایک موثر حصولیابی کا نظام تیارکیاجائے گا۔ اس شراکت داری کے ذریعہ دونوں بینک مختلف قسم کی خدمات فراہم کراسکیں گے ۔ جن میں جی ای ایم پول اکاؤنٹس ( جی پی اے ) کے ذریعہ فنڈس کی منتقلی ،پرفارمنس بینک گارنٹی ( ای ۔ پی بی جی ) ، زرضمانت ( ای ایم ڈی ) اور پورٹل پر رجسٹرشدہ یوزرس کے لئے پیمنٹ گیٹ وے شامل ہیں ۔

انڈین بینک کے ساتھ مفاہمت نامے پر گذشتہ روز جی ای ایم کے  ایڈیشنل سی ای او ایس سریش کمار اور انڈین بینک کے جی ایم ، ایم کارتکیین کے ساتھ جی ای ایم کے ڈائرکٹر دپیش گہلوت اور انڈین بینک کے اے جی ایم نریندرکمار نے جی ای ایم کے سی ای او تلین کمار کی موجودگی میں دستخط کئے ۔ کینرا بینک کے ساتھ مفاہمت نامے پر جی ای ایم کے ایڈیشنل سی ای او اور کینرابینک کے ڈی جی ایم آرپی جیسوال کے ساتھ کینرابینک کے جی ایم شانتنوکمارمجمدار نے دستخط کئے ۔

جی ای ایم بل میں رعایت فراہم کرانے اور سرمائے کی لاگت جی ای ایم  کے کسی  فروخت  کرنے والے کی پرفارمنس  اوردرجہ بندی سے منسلک ہونے کی صورت میں کام کاجی سرمائے کے لئے مالی امداد کرنے کے لئے بینکوں ، ٹی آرای ڈیز اور سڈبی کے ساتھ مل کر کام کررہاہے ۔ اس  سے عام طورپر فروخت کرنے والوں اور خصوصی طورپر ایم ایس ایم ایزکو آسان قرض تک رسائی ہوگی اور وہ حکومت کے ساتھ بہترکاروبار کر سکیں گے ۔ اس کے علاوہ  جی ای ایم ٹینڈرکے جواب زرضمانت کی شرط کوپوراکرنے کے معاملے میں فروخت کرنے والوں کو آسانی فراہم کرانے کے لئے ای ایم ڈی پول اکاونٹ تیارکرنے پرغورکررہاہے ۔

 جی ای ایم حکومت ہند کی ایک پہل ہے جو مختلف سرکاری محکموں ،تنظیموں اور سرکاری شعبے کے اداروں کی ضرورت کے مطابق عام استعمال والے سامان اور خدمات کی آن لائن حصولیابی کی سہولت فراہم کرانے والا ایک ون اسٹاپ پلیٹ فارم مہیاکراتی ہے۔ شفاف اورموثر حصولیابی کو یقینی بنانے کے لئے جی ای ایم براہ راست خریداری ،ٹینڈرطلبی اور نیلامی کے لئے ٹولزفراہم کراتا ہے ۔

ادائیگی اور مختلف قسم کی بینکنگ خدمات کے لئے آن لائن یکجائی جی ای ایم کی ترجیحات میں شامل ہے  ۔ اس سلسلے میں جی ای ایم پہلے ہی 18درج فہرست کمرشیل سرکاری شعبے اور پرائیویٹ بینکوں کے ساتھ مفاہمت نامے پردستخط کرچکا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More