16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی متعارف کرانے میں تعاون کے لئے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے تئیں کابینہ کا اظہار تشکر

Cabinet expresses Gratitude to State CMs and others for their cooperation in introduction of GST
Urdu News

نئی دہلی، ۔جون۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ایک قرارداد منظور کرکے جی ایس ٹی کو متعارف کرانے میں تعاون کے لئے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔

جی ایس ٹی آزاد ہندوستان میں سب سے بڑا ٹیکس ریفارم ہے ۔ دنیا کے کسی بھی وفاقی سیاسی نظام میں بالواسطہ ٹیکس اصلاحات کے سلسلہ میں یہ ایک فیصلہ کن اقدام ہے ۔جس سے کئی طرح کی پیچیدگیوں جیسے متعدد طرح کے ٹیکس اور سیس ، متعدد طرح کی ٹیکس شرحیں وغیرہ کا خاتمہ ہو جائے گا ۔اس اقدام سے جہاں کاروبار کرنے میں آسانی ہوگی وہیں بہ حیثیت مجموعی ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی آئے گی۔

جی ایس ٹی قومی یکجہتی اور مالی وفاقیت کی ایک روشن اور بہترین مثال ہے ۔ یہ ہندوستان کی وفاقی جمہوریت کے طریقے کار کا گواہ ۔ یہ چیز مرکزی حکومت اور سبھی ریاستی حکومتوں کے ساتھ ساتھ سبھی سیاسی جماعتوں کے درمیان قریبی تعاون کی وجہ سے ممکن ہو پایا ہے۔ 22 جون 2017 کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں سبھی ریاستی حکومتوں، سبھی وزرائے اعلیٰ اور ریاستوں کے وزرائے خزانہ ، اور سبھی سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ دیئے گئے تعاون کا اعتراف کیا گیا جس کی وجہ سے یکم جولائی 2017 سے ملک میں جی ایس ٹی کا نفاز ممکن ہو سکا ہے۔ مرکزی کابینہ سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، جی ایس ٹی کونسل سبھی تسلیم شدہ قومی اور ریاستی سطح کی سیاسی جماعتوں ، پارلیمنٹ کے سبھی اراکین، ریاستی قانون سازیہ کے اراکین اور تجارتی و صنعتی تنظیموں سمیت سماج کے سبھی طبقات کے تئیں اظہار تشکر کرتی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More