نئی دہلی، جون، جموں و کشمیر کے سری نگر میں 18 اور 19 مئی کو ہوئی جی ایس ٹی کونسل کی 14 ویں میٹنگ میں کئے گئے فیصلے کے مطابق جی ایس ٹی کونسل میں جی ایس ٹی کو خوش اسلوبی سے لاگو کرنے کی غرض سے معیشت کے مختلف سیکٹروں کی نمائندگی کرنے والے 18 سکیٹرل گروپ تشکیل دئے ہیں۔ یہ 18 سیکٹرل گروپس جو معیشت کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور مرکز اور ریاستوں کے سینئر افسروں پر مشتمل ہیں جی ایس ٹی کو خوش اسلوبی سے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ متعلقہ شعبوں کے مسائل اور معاملات بروقت نمٹائے جا سکیں ۔ ان سیکٹرل گروپ کے حکام متعلقہ سیکٹروں جن کی وہ نمائندگی کرتے ہیں کے مسائل اور معاملات سے نمٹیں گے۔ صنعتی گروپس، ایسوسی ایشنس یا انفرادی صنعت کے نمائندے اپنے مسائل کے سلسلے میں اپنے گروپ افسروں سے رجوع کر سکتیں ہیں۔