نئی دہلی، آج خزانہ اور کارپوریٹ امور کےو زیر جناب ارون جیٹلی کی صدارت میں جی ایس ٹی کونسل کی 24 ویں میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوئی ۔ اس میٹنگ میں ملک میں ای – وے بل کے نفاذ کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ ای – وے بل کے قومی سطح پر تیاری ہونے تک ریاستوں کو علیحدہ ای – وےبل نظام جاری رکھنے کی چھوٹ دی گئی ۔ تاہم تاجر اور ٹرانسپوٹروں کے ذریعے یہ بتایا گیا کہ اس سے اشیا کی بین ریاستی نقل و حمل میں دشواریاں ہوتی ہیں ، لہٰذا قومی سطح پر ای – وے بل نظام لانا ضروری ہے ۔ جی ایس ٹی کونسل نے ای – وے بل نظام کے ملک گیر سطح پر متعارف کرائے جانےسے متعلق ضروری ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی تیاریوں سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ تمام ریاستوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کے بعد کئی فیصلے لئے گئے ۔ ملک گیر سطح پر ای – وے بل نظام 16 جنوری ، 2018 ء تک تجرباتی بنیاد پر شروع کیا جائے گا ۔ 16 جنوری ، 2018 ء سے تاجر اور ٹرانسپورٹر اس نظام کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ اشیاء کی بین ریاستی نقل و حمل کے لئے ملک گیر سطح پر ای – وے بل نظام کے نفاذ کے لئے ضابطے کو یکم فروری ، 2018 ء سے نوٹیفائی کیا جائے گا ۔ اس سے اشیاء کی بین ریاستی نقل و حمل کے نظام میں یکسانیت آئے گی ۔