17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ٹیکس ریفنڈ سے مستثنیٰ ریاستیں

Urdu News

نئی دہلی۔ خزانے کے وزیرمملکت جناب شیو پرتاپ شکلا نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ جی ایس ٹی کے تحت شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں کو مارچ 2027 تک ٹیکس ریفنڈ سے مستثنیٰ قرار نہیں دیا گیا ہے۔جی ایس ٹی کونسل نے 30ستمبر 2016 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا تھا کہ اس وقت کے  موجودہ ٹیکس ترغیبات اسکیم کے تحت بالواسطہ ٹیکس  کی ادائیگی سے مستثنیٰ تمام اداروں کو جی ایس ٹی کے قانون کے تحت ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔اس میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا تھا   کہ ریاستوں میں اس وقت کی رائج صنعتی پالیسیوں میں مخصوص صنعتوں کو دی گئی کوئی بھی ترغیب جاری رہے گی یا مرکزی حکومت کی کوئی بھی اسکیم جو متعلقہ ریاست اور مرکزی حکومت میں  شامل ہوں گی، یہ ترغیب جاری رہے گی اور ا گر ریاستیں یا مرکزی حکومت اس وقت کی  موجود ہ استثنیٰ/ ترغیب/ التوائی اسکیموں کے معاملے میں وہ فیصلہ جاری رہے گا۔تاہم اس کا نظم بجٹی ذریعہ سے یا متعلقہ ریاستوں / مرکز کے ذریعہ جو  طریقہ کار وضع کیا جائے گا، اس کے ذریعہ کیا جائے گا۔

مرکزی حکومت نے یکم جولائی 2017 کو اہل یونٹوں کے لئے جنہیں استثنیٰ یا ریفنڈ کا فائدہ حاصل ہے،اس وقت کے محکمہ آبکاری کے قانون کے تحت استثنیٰ کی مدت کے لئے بجٹی امداد مہیا کرانے کی غرض سے  ا یک اسکیم کا اعلان کیا تھا۔اسکیم کے تحت امداد دی جانے والی مدد  میں مرکزی  قرض اور مربوط ٹیکس کے استعمال کے بعد یونٹوں کے ذریعہ ادا شدہ سی جی ایس ٹی/ آئی ایس ٹی میں مرکزی حکومت کے حصے کے مساوی امداد دی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More