18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جے پی نڈا نے دلی میں فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، نومبر۔صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے دلی میں فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا اور مریضوں کی بھاری تعداد سے نمٹنے کیلئے تمام اسپتالوں کو تیار رہنے کی ہدایت دی۔ جناب جے پی نڈا نے افسروں اور مرکزی حکومت کے اسپتالوں کے سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ صورتحال پر قریبی نگاہ رکھیں۔ تمام اسپتالوں کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فضائی آلودگی کی وجہ سے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات کریں اور اس بات پر بھی زور دیا گیا ہےکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں اور اچھی حالت میں طبی اور دیگر متعلقہ سامان مہیا کرانے کیلئے تیار رہیں۔

جائزہ میٹنگ میں ماہرین کی طرف سے یہ کہا گیا تھا کہ روزانہ سانس لینے میں دشواریوں اور اس سے متعلقہ بیماریوں کے واقعات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دلی این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح میں حالیہ اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ صحت سے متعلق ماہرین کے مطابق بہت زیادہ فضائی آلودگی کی سطح میں اضافے کے نتیجے میں فالج، دل کی بیماری، پھیپھڑے کا کینسر ، پرانے مرض اور سانس کی بیماری نیز استھما کی بیماری ہو سکتی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ زیادہ فضائی آلودگی کی سطح میں اضافے سے سانس لینے والی بیماریوں کی علامات کی سنگینی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت دلی این سی آر میں فضائی آلودگی کی سطح میں اضافے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ شہریوں کیلئے صحت سےمتعلق ایک ایڈوئزری بھی جاری کی گئی ہے۔ صفدر جنگ، آر ایم ایل اسپتال، ایل ایچ ایم سی اور ایسوسی ایٹیڈ اسپتالوں کے علاوہ نئی دلی کے ایمس کی شرکت کے ساتھ ہی 9 نومبر کو ایڈیشنل سکریٹری سنجیو کمار کی سربراہی میں ایک میٹنگ ہوئی تھی۔ بیماری کی روک تھام کے قومی سینٹر اور ماحولیات و جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کے نمائندوں نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے دلی این سی آر خطے میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کی وجہ سے صحت پر پڑنے والے اثرات کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا اور ضروری ہدایات جاری کی تھیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More