Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حب الوطنی پر مختصر فلم کے مقابلے کے فاتح کا اعلان

Urdu News

نئی دلّی: اطلاعات و نشریات کی وزارت  نے  نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن   ( این ایف ڈی سی )  کے اشتراک سے یومِ آزادی کی تقریبات – 2020 ء کے ایک حصے کے طور پر  ، اِس سال کے یومِ آزادی پر  حب الوطنی کا جذبہ  پیدا کرنے کی خاطر ایک آن لائن مختصر فلم  کے مقابلے کا انعقاد   کیا تھا ۔

          یہ مقابلہ  24 جولائی ، 2020 ء کو مائی گو پورٹل پر  شروع ہوا تھا اور اس  کا اختتام  7 اگست ، 2020 ء کو ہوا ۔ اس مقابلے میں  داخل کی جانے والی فلموں کو ویب سائٹ www.MyGov.in  پر اَپ لوڈ کیا گیا ہے ۔

          اس میں پیش کی جانے والی فلموں کا موضوع  حب الوطنی  اور اس  کو آتم نربھرتا سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی کا ایک  نیا منتر بنانے  سے متعلق ہے ۔ وزارت نے اس مقابلے میں  جیت حاصل کرنے والوں  کے ناموں کا آج اعلان کیا ہے ۔

          اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڑیکر نے ایک ٹوئیٹ میں  مقابلے میں  جیت حاصل کرنے والوں  کو مبارکباد دی ہے اور اس میں شرکت کرنے والوں کا  ، اُن کے تعاون   اور  مختصر فلم بناکر اِس مقابلے کو ایک بڑی کامیابی بنانے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔

مقابلے  میں جیتنے والوں کا نام مندرجہ ذیل ہے :

نمبر شمار نام مختصر فلم کا  نام انعام
1 ۔ ابھجیت پول ایم آئی  ؟ پہلا انعام
2 ۔ دیبوجو سنجیو اب انڈیا بنے گا بھارت دوسرا انعام
3 ۔ یو و راج  گوکل 10 روپئے تیسرا انعام
4 ۔ شیوا سی برادار ریسپیکٹ  ( سماّن ) خصوصی انعام
5 ۔ سمیرا پربھو بیج  آتم نربھر  تیچے  ( دی سیڈ  آف  سیلف  سفیشئنسی ) خصوصی انعام
6 ۔ پورو پریام میڈ اِن  انڈیا خصوصی انعام
7 ۔ شیو راج مائنڈ  ( وائی ) اَوَر  بزنس خصوصی انعام
8 ۔ مدھیہ پردیش مدھیم ہم کر سکتے ہیں خصوصی انعام
9 ۔ پرمود آر کاناڈا کیگالو خصوصی انعام
10 ۔ رام کشور سولجر خصوصی انعام
11 ۔ راجیش بی آتم  وندن فار  نیشن خصوصی انعام

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More