19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حفظان صحت سپلائی چین کے لئے ایک ویب پر مبنی حل ’ آروگیہ پتھ‘ لانچ کیا گیا جو اصل وقت پر ضروری سپلائی دستیاب کرائے گا

Urdu News

سی ایس آئی آر نیشنل ہیلتھ کیئر سپلائی چین پورٹلhttps://www.aarogyapath.inکو بارہ جون 2020 کو لانچ کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد اصل وقت پر اہم ترین حفظان صحت سپلائی کو دستیاب کرانا ہے۔ آروگیہ پتھ مینوفیکچررز، سپلائرز اور گاہکوں کی مدد کرے گا۔ کووڈ۔ انیس وبا سے پیدا شدہ موجودہ قومی صحت ایمرجنسی کے دوران سپلائی چین میں سنگین ڈسرپشن ہے۔ ایسے میں اہم ترین اشیا کی پیداوار اور تقسیم کی صلاحیت مختلف وجوہات سے بحران میں پڑ سکتی ہے۔ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ’ کسی کو آروگیہ (صحت مند زندگی) کی طرف لے جانے والا راستہ دستیاب کرانے‘ کے نقطہ نظر سے آروگیہ پتھ نامی یہ انفارمیشن پلیٹ فارم تیار کیا گیا۔

یہ مربوط عوامی پلیٹ فارم جو حفظان صحت سے متعلق سامانوں کی ایک ہی جگہ دستیابی فراہم کرنے والا گاہکوں کو روز محسوس کئے جانے والے کئی معاملوں سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ان امور میں محدود سپلائرز پر انحصار ، اچھے معیار کی مصنوعات کی نشاندہی کرنے میں لگنے والا زیادہ وقت، مطلوبہ ٹائم لائنز کے اندر مناسب قیمت پر معیاری مصنوعات کی سپلائی کرنے والے سپلائرز تک محدود پہنچ، جدید ترین مصنوعات کے بارے میں آگاہی کی کمی وغیرہ شامل ہیں۔

آروگیہ پتھ نامی یہ ویب پر مبنی انفارمیشن پلیٹ فارم مینوفیکچررز اور سپلائی کنندگان کو موثر انداز میں گاہکوں کے ایک وسیع نیٹ ورک تک پہنچنے، ان کے اور آس پاس کے پیتھالوجیکل لیباریٹریز ، طبی دکانوں، اسپتالوں وغیرہ جیسے ممکنہ مانگ مراکز کے درمیان رابطہ کی کمیوں کو دور کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ گاہکوں کو تفصیلی جانکاری اور مصنوعات کے لئے دکھنے والی نئی ضرورتوں کی وجہ سے کاروبار کی توسیع کرنے کا موقع بھی دستیاب کرائے گا۔ وقت کے ساتھ اس پلیٹ فارم سے انالیٹیکس مینوفیکچررز کو ان کی زیادہ مصنوعات کے ساتھ ساتھ ضروری اشیا کی ہونے والی کمیوں کو لے کر بھی شروعاتی اشارے دے سکتے ہیں۔ یہ نئی ٹیکنالوجی کی مانگ کے بارے میں بیداری بھی پیدا کرے گا۔

سی ایس آئی آر کو امید ہے کہ آروگیہ پتھ آنے والے سالوں میں قومی پسند کا حفطان صحت انفارمیشن پلیٹ فارم بن جائے گا جو ہندوستان میں حفظان صحت کی اشیا کی سپلائی کی دستیابی اور انہیں کفایتی بناتے ہوئے مریضوں کے لئے آخری وقت میں ضروری اشیا کی سپلائی کی خلیج کو پاٹنے میں اہم کام پورا کرے گا۔

اس کا آغاز ڈی جی  سی ایس آئی آر ، ڈاکٹر شیکھر سی منڈے کی موجودگی میں وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی شری راجیش بھوشن نے کیا۔ جناب سدھیر گرگ جوائنٹ سکریٹری ، وزارت ایم ایس ایم ای اور ڈاکٹر وجے چوتھیالہ فارما سیکٹر ماہر اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر شیکھر منڈے نے پورٹل کی ترقی میں شامل سی ایس آئی آر ٹیم کو مبارکباد دی جس کی سربراہی سی ایس آئی آر۔ آئی آئی پی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انجن رے نے کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More