19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ، پیداوار اور پیداواریت میں اضافے کے ساتھ کسانوں کی آمدنی بڑھانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے: جناب تومر

Urdu News

زراعت اور کسانو ں کی بہبود کی مرکزی وزارت  کے ایک خصوصی پروگرام کے تحت   ملک کی 15 ریاستوں کے مخصوص  343  اضلاع میں    بیجوں کی 820600 منی کٹس  تقسیم کی جائیں گی۔ یہ پروگرام   بیجوں کی تبدیلی کے ذریعہ پیداوار اور پیداواریت میں اضافہ کرے گا اورکسانوں کی آمدنی میں  اضافہ کرنے میں  مدد کرے گا۔ زراعت  اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر  جناب نریندر سنگھ تومر نے   آج مدھیہ پردیش کے   مورینا اور شیو پور  کے اضلاع میں دو کروڑروپے کی  لاگت  کی  سرسوں کے بیجوں کی  منی کٹس    تقسیم کرکے  پروگرام کا آغاز کیا۔

یہ پروگرام خوراک کی سکیورٹی کے قومی مشن  ( این ایف ایس ایم ) – تلہن اور پام تیل اسکیم  کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر جناب تومر نے بتایا کہ  ملک میں  سرسوں  پید اکرنے والی بڑی ریاستوں کے لئے مائیکروسطح پر منصوبہ بندی کے بعد   اس سال سرسوں  کے بیجوں  کی منی کٹس  تقسیم کرنے  کو منظوری دی گئی ہے۔ وزارت  نے 820600 منی کٹس کی منظوری دی ہے، جو 15 ریاستوں کے  343  اضلاع میں تقسیم کی جائیں گی۔ ان بیجوں کی ورائٹی  میں  20  کوئنٹل  فی ہیکٹئر کی پیداوار کی صلاحیت  ہے۔ اس پروگرام کے تحت  تلہن  پیدا کرنے والی بڑی ریاستوں   جیسے مدھیہ پردیش ، بہار ، چھتیس گڑھ  ، گجرات  ، ہریانہ ، جموں وکشمیر  ، جھارکھنڈ ، اوڈیشہ ، پنجاب ، راجستھان ،اترپردیش  ، اتراکھنڈ ، آسام ،اروناچل پردیش  اورتریپورہ کا احاطہ کیا جائے گا ۔اس پروگرام  کے لئے 1066.78 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

 جناب تومر نے کہا کہ اس سال تجرباتی پروجیکٹ کے تحت  ہائی برڈ بیجوں کی منی کٹس کی تقسیم کے لئے مدھیہ پردیش  کے مورینا اور شیوپور  ، گجرات  کا بانس کاٹھا  ، ہریانہ کا حصار ، راجستھان کا بھرت پور ، اترپردیش اور وارانسی   کا انتخاب کیا گیا ہے۔  5 ریاستوں کے ان 7  اضلاع میں   1615 کوئنٹل بیجوں کی ایک لاکھ 20  ہزار  منی کٹس تیار کی جائیں گی اورتقسیم کی جائیں گی۔  ہر ضلع کو 15سے 20 ہزار منی کٹس دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ  پروگرام کو جاری رکھنے کے لئے ٹی ایل ہائی برڈ   والی سرسوں  کی  زیادہ پیداوار والی  بیجوں کی منی کٹس  کو  تقسیم کاری کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ منتخب ورائٹی میں جے کے – 6502اور چیمپئن اور ڈان شامل ہیں۔ بیجوں کی  منی کٹس پروگرام کا مقصد  زیادہ  پیداوار ی صلاحیت کی نئی ورائٹی کو مقبول بنانا ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ ان اضلاع کے آس  پاس کے اضلاع کو ان ورائٹی میں  اعتماد ہوگا ، جس کے نتیجے میں  بڑی تعداد میں کسان انہیں اپنائیں گے۔

 زراعت کے سکریٹری جناب سنجے اگروال نے کہا کہ  آتم نربھر کرشی کے ذریعہ آتم نربھر بھارت تعمیر ہوگا۔ اس سمت میں  کام کرتے ہوئے وزارت کے ذریعہ یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔  ہائی برڈ بیجوں  کی یہ کٹس   پہلی مرتبہ مفت تقسیم کی جارہی ہے ۔ اس  پروگرام کی نظامت   جوائنٹ سکریٹری  محترمہ شبھا ٹھاکر نے کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More