16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت تمام میٹروں کو تین برسوں میں اِسمارٹ پری پیڈ میٹر بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے

Urdu News

نئی دہلی، بجلی کی وزارت ، حکومتِ ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ  یکم اپریل ، 2019 ء سے  آئندہ تین برسوں میں تمام میٹروں کو اِسمارٹ پری پیڈ میٹروں میں بدل دیا جائے ۔ یہ قدم  بجلی کے شعبے میں  انقابلی تبدیلیاں لانے کے باعث ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اِس کے ذریعے اے ٹی اور سی خسارے کم ہو جائیں گے ، ڈی آئی ایس سی او ایم بہتر طور پر کام کرے گا اور  توانائی بچت   کے لئے ترغیب فراہم ہو گی ، بلوں کی ادائیگی آسان ہو گی اور کاغذی بلوں سے چھٹکارا مل جائے گا ۔

          اس کے علاوہ ، اسمارٹ  میٹروں کا طریقۂ کار اپنانے سے  ناداروں کا بھی بھلا ہو گا کیونکہ صارفین کو  پورے مہینے کا بل ایک ہی بار میں جمع کرنا ہوتا ہے تاہم اسمارٹ میٹروں کے توسط سے وہ اپنی ضرورت کے مطابق ادائیگی کر سکیں گے ۔ اسمارٹ پری پیڈ میٹروں کی  مینو فیکچرنگ  ہنرمند نو جوانوں کے لئے روز گار بھی فراہم کرے گی ۔

          یہاں اس بات کا ذکر کیا جا سکتا ہے کہ ریاستی حکومت نے اس سے پہلے سب کے لئے بجلی  کی دستاویز  پر دستخط کئے تھے اور صارفین کو چوبیس گھنٹے – ساتوں دن بجلی پر اتفاق کیا تھا ۔  اس سلسلے میں تقسیم اور ترسیل کے لائسنس  یکم اپریل ، 2019 ء تک یا  اس سے قبل  دیئے جائیں گے  اور ان کے ذریعے  24×7 کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ تاہم ، غیر معمولی صورت حال میں   عملی جامہ پہنانے کے کام میں اگر تاخیر ہوتی ہے تو تاخیر کی وجوہات  کو تحریری طور پر ضابطے میں لانا ہو گا اور اس کی بنیاد  پر اس مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More