26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے اُن کنبوں کی مدد کے لئے جو کووڈکی وجہ سے گھر کے کمانے والے ممبرکو کھو چکے ہیں، مزید اقدامات کا اعلان کیا

Urdu News

بچوں کے لئے پی ایم کیئرس کے تحت اعلان شدہ اقدامات کے علاوہ کووڈ سے متاثرہ بچوں کی بہتری کے لئے حکومت ہند نے اُن کنبوں کی مدد کرنے کے لئے مزید اقدامات کا اعلان کیا ہے، جنہوں نے کووڈ کی وجہ سے کمائی کرنے والے گھر کے فرد کو کھودیا ہے۔ ایسے کنبوں کو پنشن اور بڑھا ہوا ولچک دار بیمہ معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی حکومت اُ ن کے اہل خانہ کےساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اِن منصوبوں کی توسط سے اُن کے سامنے آنے والی مالی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

  • امپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی)کے تحت کنبہ پنشن
  • کنبوں کووقار کے ساتھ زندگی جینے اور زندگی کے معیار کو بہتر بنائے رکھنے میں مدد کے لئے ای ایس آئی سی پنشن منصوبے کا فائدہ روزگار سے متعلق اموات کے معاملوں میں اُن لوگوں تک بھی پہنچایا جارہاہے، جن کی موت کوڈد کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ایسے افراد کے لواحقین کو موجودہ ضوابط کے مطابق ملازمین کے ذریعے وصول کئے گئے اوسط روزانہ کی تنخواہ کے 90 فیصد کے برابر فائدے کا حقدار مانا گیا ہے۔ یہ فائدہ پہلے سے اعلان شدہ تاریخ 24 مارچ 2020ء سے اور ایسے سبھی معاملوں کے لئے 24 مارچ 2022ء تک دستیاب ہوگا۔
  • اِمپلائز پرووی ڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن –اِمپلائز جمع لِنکڈ بیمہ منصوبہ(ای ڈی ایل آئی)
  • ای ڈی ایل آئی منصوبے کے تحت بیمہ فوائد کو بڑھایا اور لچکدار بنایا گیا ہے۔دیگر تمام مستفیدین کے علاوہ یہ خاص طورسے اُن ملازمین کے کنبوں کی مدد کرے گا، جنہوں نے کووڈ کی وجہ سے اپنی جان گنوائی ہے۔
  • زیادہ سے زیادہ بیمہ فوائد کی رقم 6 لاکھ سے بڑھا کر 7لاکھ کردی گئی ہے۔
  • 2.5لاکھ کے کم سے کم بیمہ فوائد کا التزام بحال کردیا گیا ہے اور اگلے تین سالوں کے لئے 15 فروری 2020ء سے حسب سابق نافذ ہوگا۔
  • معاہدہ جاتی ؍جزوقتی ملازمین کے اہل خانہ کو فائدہ پہنچانے کے لئے صرف ایک ادارے نے مسلسل روزگار کی شرط کو آسان بنایاگیا ہے۔یہاں تک کہ اُن ملازمین کے اہل خانہ کو بھی فائدہ دستیاب کرایاجارہا ہے، جنہوں نے اپنی موت سے پہلے پچھلے 12مہینوں میں نوکری تبدیل کی ہو۔

ان منصوبوں کے تفصیلی اصول و ضوابط وزارت محنت و روزگار کے ذریعے جاری کئے جارہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More