Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے سی سی ایس ( پنشن ) قواعد ، 1972 کے قاعدے نمبر 54 میں ترمیم کی

Urdu News

نئی دہلی، کسی سرکاری ملازم کے فوت ہونے کے بعد   اگر وہ مصروفِ خدمت رہتے ہوئے فوت ہو گیا  ہو ، اُس صورت میں اُس کے کنبے کو  مرکزی سول سروسز ( پنشن ) قواعد ، 1972 کے قاعدہ نمبر 54 کے مطابق  کنبہ جاتی پنشن  ملتی ہے ۔  یہ پنشن اب تک   اُس کی آخری تنخواہ کے 50 فی صد کے بقدر 10 برسوں کے لئے اُس صورت میں واجب الادا ہوتی تھی ، جب کہ متوفی سرکاری ملازم نے   لگاتار 7 برس  سے زائد کی  خدمات انجام دی ہوں ۔ بعد ازاں ، کنبہ پنشن  آخری تنخواہ  کے 30 فی صد کے لحاظ سے ادا کی جاتی تھی ۔   اگر سرکاری ملازم   نے 7 برس سے کم کی خدمت انجام دی ہو ، یعنی فوت ہونے سے پہلے اُس کی خدمات کے 7 برس پورے نہ ہوتے ہوں  ، تو کنبہ پنشن کی شرحیں ابتدا میں 30 فی صد  ہوتی تھیں اور کنبہ پنشن کی شرحیں آخری تنخواہ ، جو اس نے حاصل کی ہو ، اس کی 50 فی صد کے حساب سے نہیں دی جاتی  تھی   ۔

          حکومت نے محسوس کیا کہ  اضافی شرحوں پر کنبہ پنشن کی ضرورت کسی ایسے متوفی سرکاری ملازم کے سلسلے میں ہو سکتی ہے ، جو اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی فوت ہو گیا ہو  کیونکہ اس کی  ابتدائی   مراحل کی خدمات کی تنخواہ خاصی کم ہوتی ہے۔ لہٰذا ، حکومت نے مرکزی سول سروسز (پنشن ) قواعد ، 1972 کے قاعدہ نمبر 54 میں 19 ستمبر ، 2019 ء کو جاری کئے گئے ایک نوٹفکیشن کے مطابق ترمیم کر دی ہے ۔  اس طرح ترمیم شدہ قاعدہ نمبر 54 کے مطابق کوئی  ایسا سرکاری ملازم   ، جو  سروس میں شمولیت کے سات برسوں کے اندر فوت ہو گیا ہو ، اس کے کنبے کو بھی  آخری حاصل کی گئی تنخواہ کی 50 فی صد کی شرح سے 10 برسوں کی مدت کے لئے کنبہ پنشن حاصل کرنے کا حق ہو گا ۔

          مذکورہ ترمیم یکم اکتوبر ، 2019 ء سے نافذ العمل ہو گی ۔  تاہم  ایسے  سرکاری ملازمین  جو اپنی خدمات کے ساتھ برس مکمل کرنے سے قبل فوت ہو گئے ہوں ، یعنی یکم اکتوبر ، 2019 ء سے 10 برسوں کے اندر ہی فوت ہو گئے ہوں ،  اُن کے کنبے بھی  یکم اکتوبر ، 2019 ء سے  بڑھی ہوئی شرحوں کے مطابق کنبہ پنشن حاصل کرنے کا حق حاصل ہو گا ۔

          ترمیم شدہ تجاویز کے فوائد  سی اے پی ایف  کے عملے سمیت  تمام سرکاری ملازمین کے کنبوں کے لئے دستیاب ہوں گے ۔  یعنی  اگر کسی سرکاری ملازم کی موت سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے بعد سات برسوں کے اندر واقع ہو گئی ہو ، تو اس کے کنبے کو یہ فوائد حاصل ہو سکیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More