19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے مہاتما گاندھی پر اقوام متحدہ کے رپورٹرکے بیان کی مذمت کی

Government deplores UN Rapporteur’s comments on Mahatma Gandhi
Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند نے انسانی حقوق، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر (یو این ایس آر ) جناب لیو ہیلر کے ذریعہ ہمارے بابائے قوم کے تئیں ظاہر کی گئی بے حسی کی مذمت کی ہے۔نئی دلی کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کہا ’’اب یہ ایک اہم وقت ہے کہ اس چشمے کے شیشوں کو (گاندھی جی کے چشمے) انسانی حقوق کے شیشوں سے بدل دیا جائے‘‘۔دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ مہاتما گاندھی صفائی ستھرائی سمیت انسانی حقوق کے بہت بڑے حامی تھے اور صفائی ستھرائی پر ان کی خصوصی توجہ تھی۔ گاندھی جی کا چشمہ، سوچھ بھارت مشن کا ایک منفرد لوگو ہے جو بنیادی انسانی حقوق کے اصولوں کو اجاگر کرتا ہے۔

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی سے متعلق حقوق انسانی کے یو این ایس آر نے 27 اکتوبر سے 10 نومبر 2017 تک بھارت کا دورہ کیا۔ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ یو این ایس آر نے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی خدمات میں حائل خلیج کو پُر کرنے کے لئے حالیہ برسوں میں بھارت کی تبدیلیوں کے لئے کوششوں کی ستائش کی ہے البتہ انہوں نے ایسے فیصلے کئے ہیں جو یا تو درست نہیں ہیں یا مکمل معلومات پر مبنی نہیں ہیں یا پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی اصل صورتحال کو غلط طرح سے پیش کرتے ہیں۔اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ صفائی ستھرائی سے متعلق حقوق انسانی کی تصویر کے تمام پہلوؤں کو سمجھنے کے لئے دو ہفتے کا وقت کافی نہیں ہے اور انسانی حقوق سے متعلق صورتحال کے تمام پہلوؤں اور ملک میں صفائی ستھرائی کے معاملات کو حقوق انسانی کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

مرکزی حکومت نے ایک بیان میں ان کی بنیاد باتوں کو سختی سے مسترد کردیا ہے اور بات کا اعادہ کیا ہے کہ سووچھ بھارت مشن اور دیہی و شہری پینے کے پانی کے پروگرام حقوق انسانی کے تمام اصولوں سے پوری طرح میل کھاتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More