25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے کسانوں کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی کے لئے بجٹ میں کئی اقدامات کئے : رادھا موہن سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، 16  فروری /       زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر  جناب رادھا موہن سنگھ نے کہا ہے کہ آئی سی   اے  آر نے درپیش مشکل چیلنجوں کے باوجود  87 برسوں کی اپنی کام کی مدت میں کئی  حصولیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ حصولیابیاں زراعت کی ترقی کا سنگ میل ہیں۔  پیداوار اور آمدنی  میں اضافہ  اداروں    کی ترقی،  انسانی وسائل، نئی تکنیک  کا فروغ زراعت کی گونا گونیت ایسے شعبے ہیں جس میں آئی سی اے آر نے کامیابی کے نئے معیارات قائم کئے ہیں۔ جناب رادھا موہن  سنگھ نے یہ بیان  آج نئی دہلی میں آئی سی اے سوسائیٹی کے 88  ویں اے جی ایم میں دیا۔

ا س موقع پر زرعی  تحقیق  اور تعلیم کے محکمہ کے سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈی جی ڈاکٹر ترلوچن  مہاترا اور سوسائیٹی کے  معزز اراکین  کے علاوہ  آئی سی اے آر کے سینئر افسران بھی موجود  تھے جناب سنگھ نے کہا کہ حکومت پانچ  سالوں کے اندر کسانوں کی آمدنی دگنا  کرنے کے تئیں  پر عزم ہے ۔ اس بجٹ میں  زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ د گئی ہے۔ جس میں کسانوں کو مناسب  شرحوں پر قرض فراہم کئےجائیں گے۔ بیجوں اور کھا دوں کی سپلائی  کو یقینی بنایا جائے گا ۔  سینچائی سہولیات بڑھائی جائیں گی۔ سوئیل ہیلتھ کارڈ کے ذریعہ  پیداواریت میں اضافہ کیا جائے گا  ۔ ای نیم کے ذریعہ   مارکیٹ کو یقینی بنائے جانے کے علاوہ منافع   بخش دام  پر زور دیا گیا ہے۔

 زراعت   کے وزیر  نے کہا کہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے حکومت نے بجٹ میں بہت سے اقدامات  کئے ہیں  ۔ پچھلے سال کے بجٹ کے مقابلے   میں سال  18-2017  کے بجٹ میں دیہی، زراعت اور متعلقہ  سیکٹروں کے لئےفنڈ  میں 24 فی صد  تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اب 187223  کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ اگلے مالی سال میں ایسا اندازہ  لگایا گیا ہے کہ زراعت  کےسیکٹر  کی شرح ترقی 4.1   فی صد رہے گی۔

 جناب سنگھ نے کہا کہ اچھےمانسون اور حکومت کی پالیسی  اقدامات کی وجہ سے اس سال اناج  کی پیداوار  ایک ریکارڈ قائم کرے گی  سال 17-2016  کے دوسرے پیشگی  تخمینے  کےمطابق   اناج کی پیداوار 27.98  ملین ٹن رہے گی جو پچھلے ریکارڈ کے مقابلے 6.44  ملین ٹن زیادہ رہے گی۔14-2013  میں اناج  کی پیداوار  265.04 ملین ٹن رہی تھی۔ جبکہ پچھلے سال کی پیداوار  کےمقابلے  20.41  ملین ٹن زیادہ ہے۔

جناب سنگھ نے کہا کہ  16-2015  کے مقابلے  اس ربیع  سیزن کے  دورا ن  گندم کی بوائی 7.7  زیادہ ہوئی۔  دالوں کی 12.96  فی صد تلہن کی بوائی 12.69  فی صد  رہی۔  جو پچھلے سال کے مقابلے میں کل 6.86 فی صد رہی۔   زراعت کے وزیر نےکہا کہ  زرعی  سائنس  دانوں نے تحقیق  و ترقی کے فروغ اور سبز انقلاب  لانے میں نمایاں رول  ادا کیا ہے۔  1951  سے اناج کی پیداوار   میں  پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔

 باغبانی کی پیداوار میں 9.5  گنا / ماہی پروری کی پیداوار میں 12.5  گنا   دودھ کی پیداوار میں   7.8  گنا اور انڈوں کی پیداوار میں 3.9  گنا اضافہ ہوا ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ  چونکہ زراعت  ایک ریاستی  موضوع ہےپھر بھی  ریاست کے  زراعت  کے وزرا  کا اپنی ریاست   کی ترقی میں ایک اہم رول ہے ۔ اس موقع پر  زراعت کے وزیر  نےسبھی  نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ زراعت کی ترقی  اور کسانوں کی خوشحالی  کے لئے مرکز  کے ساتھ تال میل قائم کرکے متحد ہوکر کام کریں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More