نئی دہلی، ٹیکسٹائل کی وزارت نے ’’ہست کلا سہیوگ شِوِر‘‘ پہل کے تحت پورے بھارت میں ہینڈلوم اور دستکاری کے کیمپ منعقد کرنے کی تجویز رکھی ہے۔ یہ کیمپ 7 اکتوبر سے 17 اکتوبر 2017 کے دوران لگائے جائیں گے۔ یہ پہل پنڈت دین دیال اپادھیائے کی صدسالہ یوم پیدائش کے موقع پر پنڈت دین دیال اپادھیائے غریب کلیان ورش کے نام سے وقف کی گئی ہے۔
ان کیمپوں میں بنکروں اور دستکاروں کو مندرجہ ذیل خدمات فراہم کی جائیں گی:
(الف) مُدرا اسکیم کے تحت قرض سہولیات کا اجرا
(ب) ہتھ کرگھا سموردھن سہایتا کے تحت تکنیکی بہتری کے لئے امداد
(ج) جدید آلات اور ساز و سامان پر مبنی کِٹ کی تقسم
(د) سوت کی پاس بک کا اجراء
(ہ) اِگنو ؍ این آئی او ایس کورس کے تحت اندراج
(و) مشترکہ خدمات کے مرکز میں سہولیات تک رسائی
(ذ) خریدار اور فروخت کرنے والوں کی میٹنگ اور نمائشوں کا اہتمام
200 سے زیادہ بلاک سطح کے کلسٹروں اور بنکروں کے سروس سینٹر اور 200 سے زیادہ دستکاری کے کلسٹروں میں ریاستی حکومت کے ساتھ اشتراک کے ساتھ کیمپس منعقد کرنے کی تجویز ہے۔