17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت کلیدی مارکیٹس میں ہندوستانی فارما کے لئے رسائی حاصل کرنے کے تئیں پرعزم:سریش پربھو

Urdu News

نئی دہلی، کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے  آج نئی دہلی میں فارما (دوا سازی) اور صحت کی دیکھ بھال  کی بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ کامرس اور صنعت کی وزارت  ہندوستان کی دوا سازی کی صنعت  کو  عالمی سطح پر فروغ دینے کے لئے  پوری طرح عہد بستہ ہے۔ فارما اور  ہیلتھ کیئر کی چھٹی سالانہ  بین الاقوامی نمائش میں درجنوں ریگولیٹرس سمیت 130 ملکوں کے 650 سے زیادہ مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا ہے کہ حکومت چین سمیت  غیر استعمال شدہ مارکیٹس  میں   دوا سازی کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ چین ہندوستانی دواسازی کے لئے راستہ ہموار کرنے کی خاطر ایک اعلیٰ سطح کا باہمی راؤنڈ ٹیبل یعنی  گول میز کانفرنس کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ مارکیٹ تک بھارت کی دوا سازی کی صنعت کو  رسائی حاصل ہوسکے اور  بھارت کی  دواسازی کی صنعت اس کی وسیع مارکیٹ تک پہنچ سکے۔

جناب سریش پربھو نے  عالمی سطح پر دوا سازی کا کاروبار کرنے والوں اور ریگولیٹرس کو  ہندوستان کی  جانب سے بہترین کوالٹی  اور سستی دواؤں کا  یقین دلایا ۔ انہوں نے  نئی مارکیٹس خاص کر افریقہ تک پہنچنے ضرورت پر زور دیا، جہاں سستی دوائوں  پر زیادہ زور دیا جاتا ہے اور ہندوستانی برآمد کار وہاں سستی دوائیں مہیاکراسکتے ہیں۔ جناب سریش پربھو نے  مقابلہ جاتی اور   مکمل حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دوا سازی کے  سیکٹر  کے ہر حلقے کو فائدہ ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا  کہ  روایتی اور بیماریوں کی روک تھام کرنے والی دوائیں بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا  کہ جینومکس دوا میں ایک  برانچ ہے، جو  ہندوستانی دوا سازی کے سیکٹر کے لئے ایک اہم رول ادا کرسکتا ہے۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کامرس کی سکریٹری محترمہ ریتا تیوٹیا نے کہا کہ دوا سازی کے سیکٹر میں یکساں کوالٹی کو یقینی بنانے کے لئے کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے کہ ہندوستانی دواساز کے پروڈیکٹس کے ذریعہ  مسلسل کوالٹی اور  قوت تاثیر کو برقرار رکھا جائے۔

کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے سلسلے میں اقدامات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے  ہندوستان کے ڈرگ کنٹرولر جنرل ڈاکٹر ایس ورا ریڈی نے  گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز (جی ایم پی) سرٹیفکٹ کی  ویلڈٹی دو سے تین سال بڑھانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلینکل ترائلس کے لئے پروٹوکول میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

ہندوستان کی  دوا سازی کی برآمد کو فروغ دینے کی کونسل کے چیئرمین جناب مدن موہن ریڈی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ  پیداوار کی مقابلہ جاتی  قیمت کی وجہ سے ہندوستان میں  عالمی  کاروبار کو  برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے  ہندوستان کو دوا سازی میں عالمی  مینوفیکچرنگ کا اہم ذریعہ بنانے کے سلسلے میں بہت سے اقدامات کرنے کے لئے کامرس اور صنعت کی وزارت  کی تعریف کی۔

 دوا سازی کی برآمد کو فروغ دینے کی کونسل کے نائب چیئرمین جناب دنیش دوا نے کہا کہ جینرکس کے علاوہ ہندوستان جلد اختراعی دواؤں کے شعبے میں جلد ایک  طاقت بن کر ابھرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More