16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ہند نے ہندوستان کے اتحاد اور یکجہتی کے لئے خدمات انجام دینے کے سلسلے میں اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ سردار پٹیل نیشنل یونیٹی ایوارڈ قائم کیا ہے

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نام پر اعلی ٰ ترین سویلین ایوارڈ قائم کیا ہے۔ یہ ایوارڈ ہندوستان کی یکجہتی اور اتحاد کے لئے خدمات انجام دینے پر دیا جائے گا۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے 20 ستمبر  2019 کو  سردار پٹیل نیشنل یونیٹی ایوارڈ قائم کرنے کے لئے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔

یہ ایوارڈ قومی اتحاد اور  یکجہتی کے   کاز کو  فروغ دینے کے لئے دیا جائے گا۔ ایک مضبوط اور متحد ہندوستان کی  قدروں کو مضبوط کرے گا۔ اس ایوارڈ میں قومی اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے خدمات  کو تسلیم کیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کا اعلان 31 اکتوبر کو  سردار پٹیل کی  سالگرہ  یعنی  قومی اتحاد کے دن کے موقع پر کیا جائے گا۔

صدر جمہوریہ ہندسند کے ذریعے ایوارڈ عطا کریں گے اور ان کے ذریعے  یہ ایوارڈ راشٹر پتی بھون میں منعقد ہونے والی  پدم ایوارڈ پرزینٹیشن تقریب کے دوران  پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے ذریعے ایک ایوارڈ کمیٹی  تشکیل دی جائے گی جس میں کابینہ سکریٹری ، وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری ، صدر کے سکریٹری ، داخلہ سکریٹری  شامل ہوں گے۔ کمیٹی  ان سب کی حیثیت ممبر کے طور پر ہوگی، جب کہ وزیراعظم کے ذریعے  تین یا چار ممتاز  افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔

 یہ ایوارڈ ایک  میڈل اور ایک توصیف نامے پر مشتمل ہوگا۔ اس ایوارڈ میں  نقد انعام  منسلک نہیں ہوگا۔ ایک سال  میں تین سے زیادہ  ایوارڈ نہیں دیئے جائیں گے اور یہ   ایوارڈ کچھ  مخصوص  اور  انتہائی مستحق معاملوں کو چھوڑ کر  بعد از مرگ نہیں عطا کیا جائے گا۔

ہندوستان میں قائم  کوئی بھی ہندوستانی شہری ، ادارہ یا تنظیم   ایسے  کسی بھی فرد  کو  نامزد کرسکے گی، جس کے نام پر یہ کمیٹی ایوارڈ  دینے کے لئے غور کرسکتی ہے۔ افراد خود اپنے طور پر بھی نام تجویز کرسکتے ہیں۔ ریاستی سرکاریں مرکز کے  زیر انتظام  علاقوں کی سرکاریں اور  حکومت ہند کی  وزارتیں بھی  ایوارڈ کے لئے نامزدگیاں بھیج سکتی ہیں۔

نامزدگیاں ہر سال  طلب کی جائیں گی۔ درخواستیں مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے  ڈیز ائن کی گئی  ویب سائٹ پر آن لائن  داخل کرنا ہوں گی۔ سبھی شہری  اس ایوارڈ کے لئے مستحق ہوں گے ، چاہئے وہ کسی بھی مذہب سے ہوں، کسی بھی ذات کے ہوں ، کوئی بھی  پیشہ ہو، یا کسی بھی  عمر کے ہوں، اس کے علاوہ  کہیں بھی پیدا ہوئے ہوں،  یا  ان کا تعلق کسی بھی صنف سے ہو۔http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001MS4L.jpg

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002R6F9.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More