نئی دہلی۔ ؍اگست۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی )کی وزارت کے ادارے کے ذریعہ جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق 28 اگست 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 51.04* امریکی ڈالر فی بیرل رہی ۔
ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں کمی در ج کی گئی ہے ۔28 اگست 2017 کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہو کر 3259.93 روپے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 25 اگست 2017 کو اس سے زیادہ یعنی 3270.01 روپے فی بیرل تھی۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت کے مقابلے ہندوستانی روپئے کی مالیت میں مضبوطی آئی ہے ۔28 اگست 2017 کو روپیہ –ڈالر شرح مبادلہ 63.87 روپئے فی ڈالر ہوگئی جو کہ گزشتہ کاروباری روز یعنی 25اگست 2017 کو 64.07 روپئے فی ڈالر تھی۔
پیش ہے ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کا گوشوارہ :
تفصیلات | اکائی | 28 اگست 2017 کو قیمت
گزشتہ کاروباری روز (25.08.2017) |
خام تیل
(بھارتی باسکٹ) |
($/bbl) | 51.04* |
(Rs/bbl) | 3259.93 (3270.01) | |
شرح مبادلہ | (Rs/$) | 63.87 64.07 |
*28 اگست 2017 کو برطانیہ میں چھٹی ہونے کی وجہ سے برینٹ خام تیل کی قیمت دستیاب نہیں ہے۔ چونکہ برینٹ کی قیمتیں اب دستیاب نہیں ہیں اس لئے بھارتی باسکٹ کیلئے خام تیل کی قیمت کا پتہ نہیں چلا ہے اس لئے 28 اگست 2017 کی بھارتی باسکٹ کی قیمتوں کو شمار کیا گیا ہے۔