نئی دہلی، ۔پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق دو اکتوبر 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہوکر 55.36 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 29 ستمبر 2017 کو اس سے زائد یعنی 55.94 امریکی ڈالر فی بیرل تھی ۔
ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں کمی درج ہوئی ہے ۔دو اکتوبر 2017 کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 3617.76 روپے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 29 ستمبر 2017 کو اس سے قدرے زائد یعنی 3656.18 روپے فی بیرل تھی ۔ دوسری طرف 29ستمبر 2017 کے مقابلے میں شرح مبادلہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور دو اکتوبر 2017 کو روپیہ – ڈالر شرح مبادلہ 65.36 روپے فی ڈالر ہوگئی ۔
پیش ہے ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کا گوشوارہ :
تفصیلات | اکائی | 2اکتوبر 2017 کو قیمت
(پچھلا کاروباری روز29ستمبر 2017) |
خام تیل
ہندوستان کے لئے |
($/bbl) | 55.36 (55.94) |
(Rs/bbl) | 3617.76 (3656.18) | |
شرح مبادلہ | (Rs/$) | 65.36 (65.36) |