نئی دہلی۔ خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر جناب ارون جیٹلی پیر کو علی الصباح ایک ہفتہ کے سرکاری دورہ پر امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ وزیر موصوف دیگر پروگراموں کے علاوہ عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سالانہ میٹنگوں میں شرکت کریں گے۔ وزیر خزانہ جناب جیٹلی ہندوستان کے سرکاری وفد کی قیادت کریں گے ۔ وفد میں ریزرو بینک کے گورنر ڈاکٹر ارجت پٹیل، محکمہ اقتصادی امور کے سیکرٹری جناب سبھاش چندر گرگ، چیف اقتصادی مشیر ڈاکٹر اروند سبرامنیم، اقتصادی امور کے سیکشن میں خصوصی سیکرٹری جناب دنیش شرما سمیت دیگر ارکان شامل ہوں گے۔
وزیر خزانہ ارون جیٹلی اپنے پہلے امریکی دورہ پر 9 اکتوبر، 2017 کی صبح نیویارک پہنچ جائیں گے۔ ایک دن کے نیویارک دورے میں جناب جیٹلی بینک آف امریکہ اور ہندوستانی صنعت کے کنفیڈریشن (سی آئی آئی) کی شراکت داری میں سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد، جناب جیٹلی یو ایس آئی بی سی-سی آئی آئی کے سی ای او کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
وزیر خزانہ 10 اکتوبر، 2017 کو کولمبیا یونیورسٹی میں “براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری: کامیابیاں اور چیلنجز” کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔ شام میں، وزیر خزانہ بوسٹن کے لئے روانہ ہوں گے۔
جناب جیٹلی 11 اکتوبر، 2017 کو بوسٹن میں این آئی آئی ایف ، یو ایس آئی ایس ایف اور ایف آئی سی سی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ “ہندوستانی معیشت: مستقبل کی راہ” کے موضوع پر سرمایہ کاروں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں شام میں “بھارت میں ٹیکس ریفارم” پر ہارورڈ یونیورسٹی میں ایک لیکچردیں گے ۔ 12 اکتوبر، 2017 کو جناب ارون جیٹلی عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سالانہ اجلاس سمیت دیگر پروگراموں میں حصہ لینے کے لیے واشنگٹن ڈی سی روانہ ہوں گے ۔
ارون جیٹلی واشنگٹن کے تین روزہ دورے پر امریکی وزیر خزانہ کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ، وزیر خزانہ ایف آئی سی سی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ FICCI “بھارت مواقع کانفرنس” کے موضوع پر ایک کانفرنس میں حصہ لیں گے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی جی -20 ممالک وزراء خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔
13 اکتوبر، 2017 کو وزیر خزانہ مکمل سالانہ اجلاس کانفرنس، جی -20 وزراء خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں کے اجلاس میں شامل ہوں گے۔ اس کے بعد، جناب جیٹلی کثیرجہتی ترقیاتی بینک کے وزراء خزانہ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ امید ہے کہ وزیر موصوف اٹلی اور ایران کے اقتصادی امور اور خزانہ کے وزراء کے ساتھ علیحدہ علیحدہ دو طرفہ میٹنگ کریں گے ۔
خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر جناب ارون جیٹلی 13 اکتوبر، 2017 کی شام کو ہند-امریکہ بھارت اسٹریٹجک پارٹنرشپ پلیٹ فارم (يوایس آئی ایس پی ایف ) کے ذریعہ منعقدہ “ہندوستانی معیشت :امکانات اور چیلنج” کے موضوع پر خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد، جناب جیٹلی کے اعزاز میں امریکہ میں ہندوستان کے سفیر جناب نوتیج سرنا کی میزبانی میں ایک عشائیہ میں شرکت کریں گے ۔
مرکزی وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی 14 اکتوبر، 2017 نے آئی ایم ایف سی کے رسٹرکٹیڈ بریک فاسٹ سیشن میں حصہ لیں گے اور پھرآی ایم ایف سی کے گورنر کے ساتھ فوٹو سیشن میں شرکت کریں گے ۔ اس کے بعد، مسٹر جیٹلی آئی ایم ایف سی کے مکمل سیشن میں حصہ لیں گے۔
دوپہر میں، جناب جیٹلی بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال، سری لنکا کے اراکین کے لئے ظہرانہ کی ضیافت کریں گے ۔ اس کے بعد، وزیر خزانہ ترقیاتی کمیٹی کے 96 ویں مکمل اجلاس میں حصہ لیں گے۔
15 اکتوبر، 2017 کو وزیر خزانہ ایک ہفتے کے امریکہ کے سرکاری دورے کے اختتام پر ہندوستان روانہ ہوں گے اور 16 اکتوبر، 2017 کو نئی دہلی پہنچیں گے ۔