20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خصوصی ریفنڈ (واپسی) پکھواڑہ 31 مئی تا 14 جون 2018

Urdu News

نئی دہلی، جی ایس ٹی ریفنڈس (واپسی)، گزشتہ کئی مہینوں سے حکومت اور تجارت دونوں کیلئے ہی تشویش کا باعث رہا ہے۔ اب تک، حکومت نے جی ایس ٹی ریفنڈس کے طور پر 30،000کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ اس میں آئی جی ایس ٹی کی رقم 16،000کروڑ روپے، جبکہ  آئی ٹی سی کے 14،000کروڑ روپے شامل ہیں۔ آئی ٹی سی کی رقم میں مرکزی اور ریاستی دونوں حکومتوں کے ذریعہ منظور کی گئی رقم شامل ہے۔ کچھ پریس رپورٹوں کے برخلاف  کہ مارچ 2018 پہلے ریفنڈ پکھواڑے کے بعد اس میں گراوٹ آئی ہے، مئی کے دوران8،000 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ 14،000کروڑ روپے کے ریفنڈ کلیم( جس میں7000کروڑ روپے آئی جی ایس ٹی کی طرف اور 7،000کروڑ روپے آئی ٹی سی کے کھاتے میں ہیں)آج کی تاریخ میں حکومت کے پاس زیر التوا ء ہیں، جو کہ پریس رپورٹس کے مطابق ایف آئی ای او کے ذریعہ 20،000کروڑ روپے دکھائے گئے تھے۔ زیر التواء ریفنڈس کے پیش نظر، حکومت نے 31مئی 2018 سے 14 جون 2018 تک دوسرا خصوصی ریفنڈ پکھواڑہ شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس مرتبہ خصوصی ریفنڈ پکھواڑہ مہم میں تمام طرح کے ریفنڈ کلیم، جن میں کسٹمز، مرکزی اور ریاستی جی ایس ٹی افسران اس کام میں مدد کریں گے اور 30اپریل 2018 سے پہلے یا 30 اپریل 2018 تک موصولہ تمام جی ایس ٹی درخواستوں کو نمٹانے کی کوشش کریں گے۔ اس مٰں، ایکسپورٹس، استعمال شدہ آئی ٹی سی کے ریفنڈس اور تمام دیگر جی ایس ٹی ریفنڈس جو فارم جی ایس ٹی آر ایف ڈی-01۔اے میں جمع کرائے گئے ہیں، شامل ہیں۔

سنٹرل بورڈ آف اِن ڈائریکٹ ٹیکسیز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) ایک حل نافذ کر رہی ہے، جس کے تحت  جی ایس ٹی این میں رکے ہوئے ریفنڈس، ان معاملات میں جہاں ایکسپورٹروں نے غلطی سے اپنی ایکسپورٹ سپلائیز کو گھریلو سپلائی کے طور پر دکھا دیاہے، اب کسٹمز ای ڈی آئی نظام میں منتقل کر دیئےجائیں گے۔ اس سلسلے میں بتاریخ 29 مئی 2018 کو ایک سرکولر نمبر 12/2018بھی جاری کیا گیا ہے۔ جی ایس ٹی این سے ریکارڈز کی رسید پر، کسٹمز نظام خودبخود منظوری کیلئے ریفنڈ س پر کارروائی کرے گا، اگرچہ ایکسپورٹرز کے ذریعہ کوئی غلطی نہ کی گئی ہو۔

سرکولر نمبر 2018/19/45،۔30مئی 2018 کو جاری کیا گیا ہے، جس کے ذریعہ اِن پُٹ سروس ڈسٹری بیوٹرکمپوزیشن ڈیلر، سیز (ایس ای زیڈ) کے لئے کی گئی ایکسپورٹ خدمات اور سپلائی کے ذریعہ ریفنڈ کلیم سے متعلق معاملات کی وضاحت کی گئی ہے۔

تمام کلیمنٹس یہ نوٹ کر لیں کہ فارم جی ایس ٹی آر ایف ڈی 01اے میں دی گئی درخواستوں پر تب تک کارروائی نہیں کی جائے گی، جب تک کہ تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ درخواست کی ایک کاپی جیورسڈکشنل ٹیکس آفس میں جمع کرائی نہ جائے۔ صرف آن لائن درخواست دینا کافی نہ ہوگا۔

تمام آئی جی ایس ٹی ریفنڈ کلیمنٹس جنہوں نے ابھی تک ریفنڈ کی درخواست نہیں دی ہے، آئی سی ای جی اے ٹی ای ویب سائٹ پر بھی اپنا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More