16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر نئی دہلی میں بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے تحت ریاستوں اور ا ضلاع کی عزت افزائی کریں گی

Urdu News

نئی دہلی، خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزارت ان ریاستوں اوراضلاع کے لئے ایوارڈ اور عزت افزائی سے متعلق ایک تقریب کا اہتمام کررہی ہے، جنہوں نے ملک میں بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ(بی بی بی پی) اسکیم کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔ یہ تقریب نئی دہلی میں 7 ؍اگست 2019ء میں منعقد ہوگی۔

اس پروگرام کا مقصد ان ریاستوں اور اضلاع کی عزت افزائی کرنا ہے، جو صحت بندوبست کے معلوماتی نظام کے مطابق  پیدائش پر جنسی تناسب کو بہتر بنا رہے ہیں ، جس کا اظہاراعدادو شمار اور بیداری پیدا کرنے اور رسائی سے ہوتا ہے۔خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گی اور وزیر مملکت دیوا سری چودھری اس تقریب میں اعزازی مہمان کے طورپر شرکت کریں گے۔

بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ اسکیم 22 جنوری 2015ء کو شروع کی گئی تھی اور یہ اسکیم کئی مرحلوں میں نافذ کی گئی ہے۔ فی الحال یہ 2011ء کی مردم شماری کے مطابق 640 اضلاع میں نافذ کی جارہی ہے۔ سبھی 640 اضلاع  کا تائید اور میڈیا مہم کے ذریعے احاطہ کیا گیا ہے۔ ان 640 اضلاع میں سے 405 اضلاع کا کثیر شعبہ جاتی مداخلت کے تحت احاطہ کیا گیا ہے، جس میں 100 فیصد مرکز کے تعاون  سے چلنے والی اسکیموں کے لئے امداد ڈی ایم؍ڈی سی کو براہ راست فراہم کی گئی ہے۔ یہ امداد بیٹی بچاؤ  ،  بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے لئے ہے۔

اس موقع پر خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر پانچ ریاستوں کے پرنسپل سیکریٹریوں؍کمشنروں اور 10 ضلعوں کے ضلع مجسٹریٹ اور ڈپٹی کمشنروں کی عزت افزائی کریں گی۔ یہ عزت افزائی پیدائش پر جنسی تناسب میں مسلسل بہتری کے لئے کی جائے گی۔بیداری پیدا کرنے اور رسائی کی سرگرمیوں کے تحت غیر معمولی کارکردگی کے لئے بھی 10 اضافی ضلعوں کے ضلع مجسٹریٹ اور 8 کمشنروں کی عزت افزائی کی جائے گی۔

بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ  کے تحت اس موقع پر ایک اور  اہم سرگرمی ریاستوں ؍ اضلاع کے ذریعے اختراعات کا ایک سلائڈ شو ہوگا۔ ا س کے بعد اعزاز جیتنے والی ریاستوں اور اضلاع کے ذریعے اختراعی مداخلت کے مختصر ویڈیو دکھائے جائیں گے۔

15-2014ءاور 19-2018 ء کی مدت کے لئے پیدائش کے اعدادو شمار میں جنسی تناسب کے اعتبار سے ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے سے متعلق تازہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ پیدائش کے وقت جنسی تناسب میں 918 سے بڑھ کر 931 تک کا اضافہ ہوا ہے، جو قومی سطح پر بہتر رجحان ظاہر کررہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More