16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خواتین اور بہبوداطفال کی وزیر نے بی بی بی پی اسکیم کے تحت ریاستوں اور اضلاع کی عزت افزائی کی

Urdu News

نئی دہلی، خواتین اور بہبود اطفال اور ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج نئی دلی میں منعقد  ایک تقریب میں ان ریاستوں اور ضلعوں کی عزت افزائی کی، جنہوں نے کامیابی کے ساتھ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ (بی بی بی پی) اسکیم کا نفاذ کیا ہے۔ اس تقریب میں وزیر مملکت برائے خواتین  اور بہبود اطفال دیباسری چودھری بطور مہمان خصوصی موجود تھیں۔

ہریانہ، اتراکھنڈ، دلی، راجستھان اور اترپردیش  جیسی  ریاستوں کے  خواتین اور بہبود اطفال کے وزرا بھی اس تقریب میں  موجود تھے۔

ہریانہ، اتراکھنڈ، دلی، راجستھان اور اترپردیش  جیسی ریاستوں کی جنسی شرح  پیدائش (ایس آر بی) میں بہتری کیلئے حوصلہ افزائی کی گئی ۔

ایس آر بی میں بہتری کے لئے منتخب 10 اضلاع کی بھی پروگرام کے دوران عزت افزائی کی گئی۔ یہ  دس اضلاع ہیں: ایسٹ کیمنگ (اروناچل پردیش)، مہیندر گڑھ اور بھوانی (ہریانہ)، اودھم  سنگھ نگر (اتراکھنڈ)، نمکّل (تمل ناڈو)، جَلگاؤں (مہاراشٹر)، اِٹاوا (اترپردیش)، رائے گڑھ (چھتیس  گڑھ)، ریوا (مدھیہ پردیش) اور جودھپور (راجستھان)۔

مزید برآں 10 اضلاع کا انتخاب بی بی بی پی کے تحت  بیداری  پیدا کرنے اور رسائی سرگرمیوں میں ان کے اچھے کام کے لئے کیا گیا، وزیر موصوفہ نے ان اضلاع کی بھی عزت افزائی کی۔ یہ اضلاع  ہیں:تری ویلور (تمل ناڈو)، احمد آباد (گجرات)، مانڈی ، شملہ، سِرمور (ہماچل پردیش)، کشتواڑ (جموں و کشمیر)، گڈگ (کرناٹک)، اوکھا (ناگالینڈ)، فرخ آباد (اترپردیش) اور ناگور (راجستھان )۔

اس موقع پر خواتین اور بہبود اطفال کی مرکزی وزیر محترمہ زوبن ایرانی نے اروناچل پردیش کے ضلع کمنگ کا خصوصی تذکرہ کیا، جس نے 15-2014 میں 807 سے 19-2018 میں 1039 تک ایس آر بی میں تیزی سے بہتری درج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ کوئی بھی چیز نا ممکن نہیں ہے اگر حکومت اور معاشرہ اجتماعی طو رپر  کسی ہدف کے حصول  کے لئے عہد کرلیں۔ خواتین اور بہبود اطفال کی وزیر نے ہریانہ کے مہندر گڑھ ضلع کا بھی ذکر کیا، جہاں ایس آر بی کی شرح  بڑھ کر 916 ہو گئی جبکہ اس سے پہلے 2001 میں یہ شرح 800 تھی۔ انہوں نے پچھلے ایک سال میں تمل ناڈو کے ضلع تری ویلور کے  ذریعہ کئے گئے کام کی بھی ستائش کی، جہاں  ایس آر بی میں 38پوائنٹ کا زبردست اضافہ ہوا ہے یعنی یہ شرح 925 سے بڑھ کر پچھلے ایک سال میں 963 ہوگئی۔

خواتین  اور بہبود اطفال کی وزیر نے کہا کہ قومی سطح پر بھی ایس آر بی میں 13 پوائنٹ تک بہتری آئی ہے۔ 15-2014 میں  918 سے بڑھ کر یہ 19-2018 میں  931 ہو گئی۔ اسمرتی زوبن ایرانی نے ایس آر بی کی بہتری میں ہر ایک ضلع کی شراکت داری کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم دفتر  اور فروغ انسانی وسائل اور صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارتوں کی اجتماعی کوششوں سے  بچی کا اب  اس کی پیدائش سے لے کر اس کی بقیہ زندگی تک تحفظ کیا جارہا ہے۔

خواتین اور بہبود اطفال کی وزیر مملکت دیبا شری چودھری نے اپنے خطاب میں مزید ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ  بچوں کی جنسی شرح میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی بی پی اسکیم کی کامیابی کا انحصار بڑے پیمانے پر ریاستی حکومتوں اورضلع انتظامیہ کی پُرخلوص شراکت داری  اور کمیونٹی ارکان کی سرگرم حمایت  پر منحصر ہے۔ انہوں نے ہر ایک شہری سے اپیل کی کہ وہ بی بی بی پی کے سماجی تبدیلی پروگرام کا حصہ بنیں تاکہ بچی کے خلاف  فرق و امتیاز کا خاتمہ ہو سکے اور  بچی دوست ماحول پیدا کرنے کے لئے کڑی محنت کریں۔ ڈبلیو سی ڈی کے سکریٹری نے  اپنے خیرمقدمی  خطاب میں  بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ اسکیم کا تفصیلی تذکرہ کیا۔

ریاستوں اور اضلاع کے ذریعہ بی بی بی پی اسکیم کے نفاذ سے متعلق اختراعات  کا ایک سلائڈ شو دکھایا گیا اور اس کے بعد  اعزاز حاصل کرنے  والی ریاستوں اور اضلاع کے ذریعہ کئے گئے اختراعی اقدامات  کے مختصر ویڈیوز بھی دکھائے گئے۔

بی بی بی پی اسکیم کا آغاز 22 جنوری 2015 کو کیا گیا تھا۔ اس کا نفاذ 640 اضلاع میں کیا جا رہا ہے اور تمام اضلاع کو میڈیا مہم کے ذریعہ شامل کیا جا رہا ہے۔ ان اضلاع میں  سے 405 اضلاع کو کثیر شعبہ جاتی اقدام کے تحت شامل کیا گیا ہے، جس میں 100 فیصد مرکزی امداد یافتہ اسکیم امداد براہ راست ضلع مجسٹریٹ ؍ ضلع کلکٹر کو بی بی بی پی کے لئے فراہم کی جاتی ہے۔ 15-2014اور 19-2018 کی مدت کے لئے  ریاست؍ مرکز کے زیر انتظام خطے کے اعتبارسے ایس آر بی ڈیٹا سے متعلق تازہ رپورٹوں سے قومی سطح پر ایس آر بی میں 918 سے بڑھ کر 931 تک پہنچنے کے  بہتر ہوتے رجحان کا پتہ چلتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More