25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

داخلہ سیکریٹری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے نمائندوں کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی: وزارت امورداخلہ کے سیکریٹری جناب راجیوگوبھا نے وزارت  امور داخلہ، سیکوریٹی ایجنسیوں، ایم ای آئی ٹی وائی، محکمہ ٹیلی مواصلات کے اعلی افسران کے ہمراہ  ناپسندیدہ عناصر/ جرائم پیشہ افراد کے ذریعہ افواہ پھیلانے، بدامنی پھیلانے، سائبر جرائم خصوصاً خواتین اور بچوں کے خلاف ارتکاب جرم اور قومی مفادات کے خلاف دیگر سرگرمیاں انجام دینے کے لئے سوشل میڈیا سائٹ کے غلط استعمال کی روک تھام کی غرض سے کی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے فیس بک، گوگل، ٹیوئٹر، واٹس ایپ،یو ٹیوب،انسٹا گرام کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی۔سوشل میڈیا کے ان نمائندوں نے حکومت کو عوام کے سامنے ایسے مواد  پیش نہ ہونے کے لئے ایسی ویب سائٹ کو بلاک کرنے اور قابل اعتراض اور مشتبہ مواد کو ویب سائٹ سے ہٹانے کو یقینی بنانے کے لئے ان کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔

داخلہ سیکریٹری نے ان نمائندوں سے قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں کے لئے ان کے پلیٹ فارموں کے غلط استعمال کی روک تھام کی غرض سے ایک چاق وچوبند اور موثر نظام کو یقینی بنانے کے  ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے اپنے نمائندوں سے مقررہ وقت کے اندر احتیاطی اور دیگر اقدامات کرنے، عوام تک ایسے مواد  نہ پہنچنے دینے کے لئے قابل اعتراض مواد کو سائٹ سے  ہٹانے کے لئے شکایت پر مبنی ازالہ جاتی افسران کو نامزد کرنے، نیز نگرانی میکانزم وضع کرنے کے علاوہ  ایسے معاملات میں  قانون کا نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کے لئے جانچ کرنے کے لئے فوری طور پر معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی۔تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارموں نے اس سلسلے میں  مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

داخلہ سیکریٹری نے اس سے قبل 28-06-2018 کو سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے نمائندوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی تھی۔بعد ازاں قوم دشمن عناصر کے ذریعہ ان پلیٹ فارموں کے غلط استعمال کی روک تھام اور بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد وغیرہ کے پھیلاؤ میں شامل افراد کے خلاف اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے قانون کانفاذ کرنے والی ایجنسیوں اور سوشل میڈیا سروس پرووائڈروں کے درمیان متعدد میٹنگیں منعقد ہوئی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More