نئی دہلی: ۔سمندر پار تعیناتی کے بھارتی بحریہ کے ایک حصے کےطور پر بھارتی بحریہ کے پہلے تربیتی اسکواڈرن انڈین نیول شپس کے دیسی جانکاری سے تیار کردہ چار سمندری جہا ز ،تیر ، سجاتا اور شاردل نیز بھارتی کوسٹ گارڈ کا جہاز ساراتھی 14سے 17 اکتوبر 2019 تک تنزانیہ کے دورے پر جارہےہیں ۔ اپنے دورے کے دوران آئی ٹی ایس کے یہ جہاز 14اکتوبر 2019 کو دارالسلام اور 15سے 17 اکتوبر 2019 زنجیبار کا دورہ کریں گے ۔ پہلے ٹریننگ اسکواڈرن کے سینئیر افسر کیپٹن ورون سنگھ ہیں ، جو آئی این ایس تیر کے کمانڈنگ افسر بھی ہیں۔
کوچی میں قائم جنوبی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف کے تحت بھارتی بحریہ کا پہلا ٹریننگ اسکواڈرن بھارتی بحریہ اور بھارتی کوسٹ گارڈ کے افسر کیڈٹوں کو نیز دوسرے دوست ملکوں کے افراد کو تربیت فراہم کرتا ہے ۔ تربیت کے نصاب میں فن جہاز رانی ، راستہ بتانے ، جہاز کےمسائل طے کرنے ، کشتی کا کام اور انجنئرنگ کا کام شامل ہیں ۔ یہ تربیت آئی ٹی ایس کے جہازوں اور تربیتی جہازوں ترنگینی اور سدرشنی پر دی جاتی ہے۔
بندرگاہوں کے دورے کے موقع پر پہلے ٹریننگ اسکواڈرن کے سینئیر افسر تنزانیہ کی متعدد معزز شخصیتیوں اور سرکاری اہلکاروں نیز تنزانیہ کے محکمہ دفاع کے بعض افسروں سے ملاقات کریں گے ۔تنزانیہ کی مسلح افواج کے افسروں کے ساتھ پیشہ ورانہ نوعیت کی بات چیت ہوگی جس سے آپسی تعاون میں اضافہ ہوگا۔اس کے علاوہ دونوں ملکوں کی بحری فوجوں کے درمیان سماجی رابطوں ، کھیل کود اور دیگر کارروائیوں کا انعقاد بھی عمل میں آئے گا۔
تنزانیہ اور بھارت کے روائتی طور پر گرم جوشانہ اوردوستانہ باہمی تعلقات ہیں ۔ یہ دونو ں ملک جمہوریت اور ترقی کی یکساں اقدار میں ساجھیدار ہیں ۔دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطح کے تبادلے عمل میں ا ٓتے رہتے ہیں ۔ دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان باقاعدہ رابطوں کے ذریعہ باہمی دفاعی تعاون میں اضافہ ہوتا رہتا ہے ۔
’ دوستی کے پُل ،تعمیر کرنے اور دوست ملکوں کے ساتھ بین الاقوامی تعلقات کو مستحکم بنانے کے بھارتی بحریہ کے مشن کے ایک حصے کے طور پر بھارتی بحریہ کے جہازوں کو وقتاََ فوقتاََ بیرونی ملکوں میں تعینات کیا جاتا ہے ۔