12 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دالوں کی درآمد

Urdu News

نئی دہلی، حکومت دالوں کی در آمد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنارہی ہے۔

حکومت نے دالوں کا 20 لاکھ میٹرک ٹن کا وافر ذخیرہ قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔

ستمبر 2018  میں حکومت نے  خریف اور ربیع سیزن  2017-18  کے دوران   امدادی  قیمت اسکیم  (پی ایس ایس) کے تحت  خریدی گئی دالوں کے اسٹاک کو ایم ڈی ایم  ، پی ڈی ایس ، آئی سی ڈی ایس  وغیرہ  جیسی اسکیموں کے تحت استعمال کے لئے  15 روپے فی کلو گرام کی  مرکزی سبسڈی  کے ساتھ  12 مہینوں میں ایک مرتبہ یا  پی ایس ایس دالوں کے 134.88 لاکھ میٹرک ٹن  ذخیرے کے اختتام تک استعمال کے لئے  ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تقسیم کرکے ختم کرنے کی  اسکیم شروع کی تھی۔

زراعت ، تعاون اور کسانوں کی بہبود کے محکمے  کے ذریعے  جاری کردہ تیسرے پیشگی تخمینے کے مطابق سال 2018-19  میں  دالوں کی  پیداوار  23.22 ملین میٹرک ٹن  ہونے کا  اندازہ ہے۔ جبکہ  سال 2017-18 کی پیداوار کے  قطعی تخمینے کے مطابق  یہ  25.42  میٹرک ٹن ہوئی تھی۔

حکومت نے  دالوں کی دستیابی کو یقینی بنانے اور  اس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو معتدل رکھنے کے لئے  کئی اقدامات کئے ہیں۔ ان میں  نیشنل فوڈ سکیورٹی مشن (این ایف ایس ایم) کے ذریعے  دالوں کی پیداوار اور  پیداواریت میں اضافہ کرنے کے اقدامات  ، اور پیداوار بڑھانے کی ترغیب کے لئے  کم از کم امدادی قیمت  کا اعلان  وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے تور اور دیگر دالوں  کی یقینی سپلائی کے لئے  اور دستیابی میں بہتری کے لئے  تجارتی پالیسی میں مناسب طور سے ترمیم کرنے کی خاطر موزمبیق کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔

 اس کے علاوہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو معتدل بنائے رکھنے کے لئے وافر ذخیرے سے دالوں کی  وقتا  فوقتا سپلائی کی جارہی ہے۔

 یہ معلومات  صارفین کے امور  ، خوراک اور تقسیم عامہ کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے آج  لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More