17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

درج فہرست ذاتوں کےلئے پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کا بجٹ

Urdu News

نئی دہلی، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب وجے سمپلا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ درج فہرست ذاتوں کے لئے ماقبل میٹرک وظیفہ اسکیم (پی ایم۔ ایس سی)  کے تحت مرکزی امداد ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طے شدہ ادائیگیوں کی ذمہ داری کے  علاوہ  فراہم کی جاتی ہے۔ پی ایم۔ ایس سی اسکیم کے موجودہ رہنما خطوط کے تحت متعلقہ ریاستی حکومت/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومت کی عہد بند ذمہ داریوں کی سطح، نئے مالیاتی کمیشن سائیکل کے تحت سالانہ بنیادوں پر متعین ہوتی ہے اور یہ گزشتہ منصوبے کی مدت/ مالی کمیشن سائیکل کے ٹرمنل برس کے مجموعی مطالبے کے مساوی ہوسکتی ہے، شرط یہ ہے کہ جب کسی ریاست کی جانب سے ٹرمنل سال کے دوران کوئی مطالبہ نہ پیش گیا ہو یا پھر اس ریاستی حکومت نے کوئی ایسا مطالبہ پیش کیا ہو جو کسی بھی گزشتہ برس کے منصوبے کی مدت کے مقابلے میں کم ہو۔  اگر مطالبہ گزشتہ برس میں کئے گئے کسی بھی مالی سال کی منصوبہ مدت یا مالی کمیشن سائیکل کے لحاظ سے زیادہ ہے تو اس سلسلے میں طے شدہ واجبات کو شمار کیا جائے گا۔ شما ل مشرقی ریاستوں کو طے شدہ واجبات کی اس شرط سے مستثنی رکھا گیا ہے۔

درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے طلبا کے لئے  پوسٹ میٹرک اسکالر شپ دو مختلف اسکیموں کے تحت مختلف نشان زد گروپوں کے لئے فراہم کرائی جاتی ہے۔ اس اسکیم پر وقتاً فوقتاً نظر ثانی کی جاتی ہے اور یہ نظرثانی بین وزارتی مشاورتی، بجٹ کی دستیابی اور مجاز حاکم کی منظوری کے مطابق کی جاتی ہے۔ اس سطح پر کسی معینہ مدت کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔ درج فہرست ذاتو ں اور درج فہرست قبائل کے طلبا کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کے تحت مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتیں بالترتیب 75 فیصد اور25 فیصد فنڈ شیئر کرتی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More