نئی دہلی، مہاندی کے آبی تنازعات سے متعلق ٹرائبول نے اڈیشہ. چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کی ریاستی حکومتوں کو نہیں ریاستی دریائی آبی تنازعات ضوابط ،1959 کے قانون 4 کے تحت نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ 6 اگست 2018 کی آخری تاریخ تک دریائے مہاندی کے آبی تنازعات کے تصفیہ کیلئے اپنے اپنے نمائندوں کو نامزد کردیں۔ اس نوٹس میں اس بات بھی ذکر کیا گیا ہے کہ مقررہ آخری تک اگر کوئی ریاست اپنے نمائندے کو نامزد نہیں کرتی ہے تو ریاستی حکومت کی نمائدنگی کی غیر موجودگی میں ہی معاملے کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔
قبل ازیں بین ریاستی دریائی آبی تنازعات (آئی ایس آر ڈبلیو ڈی ) ایکٹ 1956 کی دفعہ 3 کے تحت اڈیشہ حکومت کے ذریعہ کی گئی درخواست پر مرکزی حکومت نے 12 مارچ 2018 کو مہاندی آبی تنازعات سے متعلق ٹرائبونل قائم کیا تھا۔ مرکزی حکومت نے 17 اپریل 2018 کو آئی ایس آر ڈبلیو ڈی ایکٹ ، 1956 کی دفعہ 4 کے تحت مذکورہ ٹرائبونل سے تنازعات کے فیصلے کیلئے کہا تھا۔