14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دشہرہ کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند نے دشہرہ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک پیغام میں، صدر جمہوریہ ہند نے کہا، ’’دشہرہ کے مبارک موقع پر، میں اہل وطن اور دنیا بھر میں آباد بھارتیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘

یہ تیوہار بدی پر نیکی کی فتح کی علامت ہے۔ یہ تیوہار پورے بھارت میں مختلف طریقوں سے منایا جاتا ہے۔ یہ تیوہار، نیکی کے راستے پر چل کر بدی کو مات دیتے ہوئے بھارت کی ثقافتی یکجہتی کو مضبوطی عطا کرنے اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی ترغیب فراہم کرتا ہے۔

یہ تیوہار مریادا پروشتتم شری رام کی حیات اور ان کے اقدار سے بھی وابستہ ہے۔ ان کی زندگی اخلاقیات اور صداقت کی روشن مثال ہے۔

خدا کرے کہ یہ تیوہار ہمارے لیے خوشیاں لے کر آئے اور ہمیں جاری وبائی مرض کے برے اثرات سے محفوظ رکھے اور ہمارے اہل وطن کی زندگیوں میں خوشحالی لے کر آئے۔‘‘

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More