19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاعی امور پر لکھنے والے نامہ نگاروں کا کورس-2019، ممبئی میں ایم ڈبلیو سی میں شروع ہوا

Urdu News

نئی دہلی، دفاعی امور پر لکھنے والے نامہ نگاروں کا کورس(ڈی سی سی)، 26 اگست 2019ء کو شروع ہوا۔ یہ ایک ماہ طویل کورس ہے، جو علاقائی اور قومی میڈیا ہاؤسوں کے منتخب نامہ نگاروں کے لئے ہوتا ہے۔اس کی شروعات ممبئی کے میریٹائم وار فیئر سینٹر (ایم ڈبلیو سی) میں ہوئی۔مغربی بحری کمان کے چیف آف اسٹاف نے افتتاحی خطبہ دیا اور ایم ڈبلیو سی کے ڈائریکٹر نے کورس میں حصہ لینے والے 32 نامہ نگاروں کا خیر مقدم کیا۔ ڈی سی سی کا مقصد تمام سطحوں پر ایسے نامہ نگاروں کو تیار کرنا ہے، جو مسلح افواج کو سمجھ سکیں اور بحریہ کے ماحول کے بارے میں رپورٹنگ کرتے وقت اس کی ضرورتوں سے واقف ہوسکیں۔

اگلے ایک ہفتہ میں بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے ماہرین ان نامہ نگاروں کو لیکچر دیں گے اور انہیں بحریہ کی کارروائیوں کے مختلف پہلوؤں سے واقف کرائیں گے۔ان میں طیارہ بردار جہازوں کے کام کاج کا طریقہ ، بحریہ کی ڈپلومیسی ، انسان دوستی کی امداد اور قدرتی آفات کی تعلق سے بحریہ کا رول ، بحریہ اور کوسٹ گارڈ کا تنظیمی ڈھانچہ وغیرہ شامل ہیں۔کورس میں حصہ لینے والے بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے جہازوں، آب دوز کشتیوں اور بحری اڈے کا دورہ بھی کریں گے۔ڈی سی سی کی خصوصیت یہ ہے کہ نامہ نگار اگلے مورچوں کے بحری بیڑے کے بارے میں رپورٹنگ کریں گے، جس سے ان لوگوں کو بحریہ کی کارروائی کے بارے میں براہ راست تجربات حاصل ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More