18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاعی امور کے عملہ کےلئے رہائش کی سہولیات

Urdu News

نئی دہلی،،حکومت نے شادی شدہ فوجی افسران؍ سپاہیوں کیلئے 198881 رہائشی اکائیوں (ڈی یو) کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ رہائشی اکائیوں کی تعمیر کے علاوہ رہائش کی قلت کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے دفاعی امور کے عملہ کیلئے مکانات کرائے پر بھی لئے جا رہے ہیں۔ مزید برآں، دفاعی امور کے عملہ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کوارٹر (سی آئی ایل کیو) فیملی اکوموڈیشن الاؤنس (ایف اے اے) کے بجائے ہاؤس الاؤنس (ایچ آر اے) لیں۔

دفاعی امور کے عملہ کو 198881 رہائشی اکائیاں فراہم کرنے کی غرض سے 2002 میں شادہ شدہ عملہ کیلئے رہائشی پروجیکٹ (ایم اے پی) کو منظوری دی گئی تھی۔ اس پروجیکٹ کے تحت بہتر خصوصیات سے لیس رہائشی اکائیاں تعمیر کی جارہی ہیں۔ علاوہ ازیں سالانہ بڑے کاموں کے پروگرام (اے ایم ڈبلیو پی) کے تحت خصوصی ضرورتوں کے مطابق وقتا فوقات رہائشی پروجیکٹ شروع کئے جاتے ہیں۔

57875 رہائشہ اکائیوں پر مشتمل پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔د وسرے مرحلہ کیلئے مخصوص 69904 رہائشی اکائیوں میں سے 38811 رہائشی اکائیاں تعمیر کی جاچکی ہیں اور بقیہ 31093 اکائیاں زیر تعمیر ہیں۔ بقیہ 71102 رہائشی اکائیاں تیسرے مرحلہ میں تعمیر کی جانی ہیں۔ دفاعی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے آج لوک سبھا میں جناب کنور پشپندر سنگھ چندیل کے ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More