19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دلّی ہاٹ میں 16 سے 30 نومبر ، 2019 ء کے درمیان دلّی آدی مہوتسو کا اہتمام کیا جائے گا

Urdu News

نئی دلّی: آئی این اے ، نئی دلّی میں ، دلّی ہاٹ میں  16 سے 30 نومبر  ، 2019 ء کے درمیان دلّی آدی مہوتسو کا اہتمام کیا جائے گا ۔  افتتاحی تقریب میں  امورِ داخلہ کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ مہمانِ خصوصی کے طور پر  شرکت کریں گے اور قبائلی امورکے مرکزی  وزیر  جناب ارجن مُنڈا   صدارت کریں گے ۔  قبائلی امورکی  وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ  سروتا  معز ز مہمان کے طو ر پر شرکت کریں گی ۔  اس کا اعلان آج یہاں  ایک پریس کانفرنس میں  ٹرائفیڈ  کے ایم ڈی جناب پروین کرشنا نے کیا ۔

          اس مہوتسو کا موضوع  ‘‘ قبائلی  کرافٹ  ، کلچر اور  کامرس کے جذبے کا ایک جشن   ’’ ہے   ، جو کہ قبائلی زندگی کے بنیادی مخصوص مزاج کی عکاسی کرتا ہے ۔  اس مہوتسو میں  قبائلی دست کاری کی اشیاء ، آرٹ  ، پینٹنگس ، کپڑا ، زیورات اور دیگر اشیاء کے 200 اسٹالس کے ذریعے نمائش اور فروخت کی جائیں گی ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/Photo0134RQ.JPG

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/phto02JK73.JPG

          اس مہوتسو میں 27 ریاستوں سے  1000 سے زیادہ قبائلی کاریگر اور فن کار شرکت کریں گے ۔  اس موقع پر   ملک کی 20 ریاستوں کے  ثقافتی  شوز کا بھی انعقاد کیا جائے گا ، جن میں  قبائلی رواجوں   ، فصل کی کٹائی ، تہواروں  کے وقت  کے پروگراموں  ،  لڑائی کے فنون  وغیرہ پر مبنی  پروگرام   قبائلی فن کاروں کے ذریعے پیش کئے جائیں گے ۔ مختلف ریاستوں کے ذریعے  پیش  کئے جانے والے پروگراموں سے   ، اُس مالا مال  اور متنوع قبائلی ثقافت   کی جھلک ملے گی  ، جو کہ    اس طرح کی تقریبات میں پہلے  کبھی نہیں دیکھی گئی ۔

          بڑے شہروں میں آدی مہوتسو کا اہتمام کرنے کا خیال    قبائلی کاریگروں کے لئے بہت فائدہ مند  ثابت ہوا ہے ۔ اس سے  ، اُن کے اور خریداروں کے درمیان  ایجنٹوں  کا خاتمہ ہو گیا ہے اور اس سے  ایسے  بڑے بازاروں تک اُن کی براہ راست  رسائی ہو گئی ہے  ، جہاں  پہنچنے کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے تھے  ۔  کیش لیس ہو جانے کی  ملک کی  خواہش  کی  مطابقت میں   قبائلی اشیاء والے اسٹال پر  بڑے کریڈٹ – ڈیبٹ کارڈوں کے ذریعے بھی ادائیگی کی جا سکے گی ۔

          رواں مالی سال کے دوران ، اس طرح کے 26 مہوتسو وں  کے اہتمام کا منصوبہ ہے ، جس میں سے  8 مہوتسو وں کا   شملہ ، اوٹی ، لیہہ – لداخ ، وشاکھا پٹنم ، نوئیڈا ، اندور ، پُنے اور بھوبنیشور میں   پہلے ہی  اہتمام کیا جا چکا ہے  ، جن میں  تقریباً 900  قبائلی کاریگروں نے  شرکت کی تھی اور  یہاں پر ہونے والی اشیاء کی فروخت سے 5 کروڑ روپئے  سے زیادہ  رقم حاصل ہوئی ۔

          ٹرائفیڈ  ، حکومتِ ہند کی قبائلی امور کی وزارت کی ایک تنظیم  ہے ، جس نے  بڑے شہروں اور ریاست کی راجدھانیوں میں   قبائلی استاد دست کار  مردوں اور خواتین  کی  براہ راست  بازار تک رسائی  کے لئے ‘‘  آدی مہوتسو  – قومی قبائلی تہوار ’’ کے اہتمام کا  ایک نیا  پروگرام شروع کیا ہے ۔

          ہینڈ لوم اور دست کاری کی چیزوں کے علاوہ ، ٹرائفیڈ     قبائلی صنعت کو فروغ دینے کی ایک خصوصی اسکیم   وزیر اعظم وَن دھن یوجنا   کے ذریعے   جنگل کی مصنوعات   کی قیمت میں اضافہ  کرنے کے عمل کو بھی فروغ دیتا ہے ۔   27 اگست ، 2019 ء سے شروع ہوکر اب تک   حکومتِ ہند کے 100 دن کے ایکشن پلان کے تحت  17 ریاستوں میں  662 وَن دھن   وِکاس کیندر  قائم کئے گئے ہیں ، جن میں  2 لاکھ قبائلیوں کو فائدہ  پہنچا یا گیا ہے۔   خصوصی اہلیت رکھنے والے   قبائلی  اشیاء  جمع کرنے والوں اور   کاریگروں کے لئے     وَن دھن کو فروغ دینے کے لئے ایک خصوصی پہل کی گئی ہے۔  ٹرائفیڈ نے  آئندہ پانچ ماہ میں  ملک کے اندر ایسے  کم از کم 150 کیندر قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے  ، جن میں  45000 قبائلی  خصوصی اہلیت رکھنے والوں اور قبائلی دست کاروں کو شامل کیا جائے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More