19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دلی سے ہاپوڑ تک قومی شاہراہ نمبر-24میں توسیع

دلی سے ہاپوڑ تک قومی شاہراہ نمبر-24میں توسیع
Urdu News

نئی دہلی، سڑک نقل و حمل، شاہراہوں، جہازرانی، کیمیکلز اور کھادوں کے وزیر مملکت جناب من سکھ لال منڈاویہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ دلی سے ہاپوڑ تک قومی شاہراہ نمبر4 کو چوڑا کرنے کا کا م تین مرحلوں میں کیا جائےگا۔ پہلے مرحلے کے تحت نظام الدین پُل سے یوپی بارڈر تک سڑک کی توسیع کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے کے تحت یوپی بارڈرسےڈاسناتک اور تیسرے مرحلے کے تحت ڈاسنا سے ہاپوڑ تک سڑک کی توسیع کی جائےگی۔ پہلے مرحلے سے لے کر تیسرے مرحلےتک پروجیکٹ کی تکمیل کی تاریخ جون 2019 ہے۔ دوسرے مرحلے کیلئے کانٹریکٹ کا معاہدہ 17اپریل 2017 کو کیاگیاتھا۔اس پروجیکٹ کی تکمیل ، کام شروع ہونے کی تاریخ سے 910 دنوں کے اندر ہوگی۔یوپی بارڈ سے لے کر ڈاسنا تک جنگل کی زمین حاصل کرنے کو منظوری دی گئی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More