نئی دہلی، بھارت میں کووڈ-19 کی شرح اموات میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے اور بھارت کی شرح اموات دنیا میں سب سے کم میں سے ایک ہے۔ آج یہ 1.93 فیصد ہے۔ یہ مرکز اور ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی مربوط کوششوں کا نتیجہ ہے، جس سے شرح اموات میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
امریکہ میں 23 دنوں میں، برازیل میں 95 دنوں میں اور میکسیکو میں 141 دنوں میں 50000 اموات ہوئیں۔ بھارت نے اس تعداد تک پہنچنے کے لئے 156 دنوں کا وقت لیا۔
مرکزی حکومت اور ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے اسپتالوں میں بہتر اور مؤثر کلینکل علاج، زیر نگرانی ہوم آئیسولیشن، نان- انویسیو آکسیجن سپورٹ کا استعمال اور مسلسل نیز پابند وقت علاج کے لئے مریضوں کو لانے لے جانے کی خاطر ایمبولینسوں کی بہتر خدمات پر مسلسل توجہ رہی ہے۔ آشا کارکنوں کی انتھک کوششوں نے زیرنگرانی ہوم آئیسولیشن میں مریضوں کی مؤثر نگرانی اور ٹریکنگ کی پیش رفت کو یقینی بنایا ہے۔ کووڈ-19 مریضوں کا علاج کررہے ڈاکٹروں نے کلینکل مینجمنٹ صلاحیتوں کو نئی دہلی کے ایمس کے اس شعبے کے ماہرین کے ٹیلی- کنسلٹیشن کے ذریعے ایکٹیو ٹینیکل گائیڈنس کے توسط سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ ان تدابیر نے اجتماعی طور سے سنگین اور انتہائی سنگین مریضوں کے لئے گھر سے، اسپتال سے بلاروک ٹوک اور مؤثر پیشنٹ مینجمنٹ کو یقینی بنایا ہے۔ اس میں یقینی بنایا ہے کہ بھارت کی معاملہ شرح اموات (سی ایف آر) عالمی سطح سے نیچے برقرار رہے۔
کئی طرح کی تدابیر کے ذریعے سرگرم طریقے سے ٹیسٹنگ، بڑے پیمانے پر ٹریکنگ اور مؤثر طریقے سے علاج کے کامیاب نفاذ نے صحت یابی کی موجودہ اعلیٰ شرح میں بھی تعاون دیا ہے۔ بھارت کی صحت یابی کی شرح تقریباً 72 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور زیادہ سے زیادہ مریضوں کی صحت یابی یقینی ہورہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53322 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انھیں چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس تعداد کے ساتھ صحت مند ہونے والے کووڈ-19 مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 18.6 لاکھ (1862258) سے زیادہ ہوگئی ہے۔
صحت یابی میں مسلسل اضافہ نے یہ یقینی بنایا ہے کہ ملک کی پرسنٹیج کیس لوڈ میں گراوٹ آئے۔ موجودہ ایکٹیو معاملات (677444) ملک کے حقیقی کیس لوڈ کا تعین کرتے ہیں۔ یہ آج کل پوزیٹیو معاملات کا 26.16 فیصد ہے، جس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید گراوٹ درج کی ہے۔ وہ ایکٹیو میڈیکل سپرویژن کے تحت ہیں۔
مؤثر اور سرگرم ٹیسٹنگ کے ساتھ بھارت تیزی سے 3 کروڑ کووڈ ٹیسٹ مکمل کرنے کی سمت میں بڑھ رہا ہے۔ ابھی تک 29309703 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 746608 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
یہ تیزی سے بڑھتے کلینکل لیب کے قومی نیٹ ورک کے ذریعہ ممکن ہوپایا ہے، جس میں سرکاری شعبے میں 969 لیب اور نجی شعبے میں 500 لیب یعنی کل 1469 لیب ہیں۔
- ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 754 (سرکاری: 450 + نجی: 304)
- ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 598 (سرکاری: 485 + نجی: 113)
- سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 117 (سرکاری: 34 + نجی: 83)
کووڈ -19 سے متعلق تکنیکی امور، رہنما ہدایات اور صلاح و مشورے سے متعلق سبھی مستند اور تازہ ترین معلومات کے لئے براہ کرم مستقل طور پر https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA دیکھیں۔
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوال technicalquery.covid19@gov.in اور دیگر سوال ncov2019@gov.in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔
کووڈ-19 سے متعلق اگر کوئی سوال ہو تو صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر کال کریں۔ کووڈ-19 سے متعلق ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے۔